جامع الترمذي - حدیث 1384

أَبْوَابُ الْأَحْكَامِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا ذُكِرَ فِي الْمُزَارَعَةِ​ صحيح حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَمْرٍ كَانَ لَنَا نَافِعًا إِذَا كَانَتْ لِأَحَدِنَا أَرْضٌ أَنْ يُعْطِيَهَا بِبَعْضِ خَرَاجِهَا أَوْ بِدَرَاهِمَ وَقَالَ إِذَا كَانَتْ لِأَحَدِكُمْ أَرْضٌ فَلْيَمْنَحْهَا أَخَاهُ أَوْ لِيَزْرَعْهَا

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 1384

کتاب: حکومت وقضاء کے بیان میں مزارعت کا بیان​ رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ایک ایسے کام سے منع فرمادیا جو ہمارے لیے مفیدتھا، وہ یہ کہ جب ہم میں سے کسی کے پاس زمین ہوتی تووہ اس کو (زراعت کے لیے) کچھ پیداوار یا روپیوں کے عوض دے دیتا۔ آپ نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کے پاس زمین ہوتو وہ اپنے بھائی کو(مفت) دے دے۔ یا خود زراعت کرے ۱؎ ۔
تشریح : ۱؎ : دیکھئے پچھلی حدیث اور اس کا حاشیہ۔ ۱؎ : دیکھئے پچھلی حدیث اور اس کا حاشیہ۔