جامع الترمذي - حدیث 129

أَبْوَابُ الطَّهَارَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ أَنَّهَا تَغْتَسِلُ عِنْدَ كُلِّ صَلاَةٍ​ صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ اسْتَفْتَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ ابْنَةُ جَحْشٍ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ إِنِّي أُسْتَحَاضُ فَلَا أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلَاةَ فَقَالَ لَا إِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ فَاغْتَسِلِي ثُمَّ صَلِّي فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلَاةٍ قَالَ قُتَيْبَةُ قَالَ اللَّيْثُ لَمْ يَذْكُرْ ابْنُ شِهَابٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ أُمَّ حَبِيبَةَ أَنْ تَغْتَسِلَ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ وَلَكِنَّهُ شَيْءٌ فَعَلَتْهُ هِيَ قَالَ أَبُو عِيسَى وَيُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ اسْتَفْتَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ جَحْشٍ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ قَالَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ الْمُسْتَحَاضَةُ تَغْتَسِلُ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ وَرَوَى الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ وَعَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 129

کتاب: طہارت کے احکام ومسائل مستحاضہ عورت ہرصلاۃ کے وقت غسل کرے​ ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ام حبیبہ بنت حجش نے رسول اللہﷺ سے مسئلہ پوچھا ااور کہاکہ مجھے استحاضہ کاخون آتاہے اور میں پاک نہیں رہ پاتی ہوں۔ توکیا میں صلاۃ چھوڑ دوں؟ آپ نے فرمایا :' نہیں، یہ تومحض ایک رگ ہے، لہذا تم غسل کرو پھر صلاۃ پڑھو'،تو وہ ہرصلاۃ کے لیے غسل کرتی تھیں۔ ابن شہاب زہری نے اس کا ذکر نہیں کیا کہ رسول اللہﷺ نے ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کو ہرصلاۃ کے وقت غسل کرنے کا حکم دیا ، بلکہ یہ ایساعمل تھاجسے وہ اپنے طور پر کیا کرتی تھیں ۱؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱- نیز یہ حدیث زہری سے عن عمرۃ عن عائشہ کے طریق سے بھی روایت کی جاتی ہے کہ ام حبیبہ بنت جحش نے رسول اللہﷺ سے مسئلہ پوچھا، ۲- بعض اہل علم نے کہاہے کہ مستحاضہ ہرصلاۃ کے وقت غسل کرے گی۔
تشریح : ۱؎ : کسی بھی صحیح روایت میں نہیں آتاکہ اللہ کے رسول اللہ ﷺ نے ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کوہرصلاۃکے لیے غسل کا حکم دیاتھا، جو روایتیں اس بارے میں ہیں سب ضعیف ہیں،صحیح بات یہی ہے کہ وہ بطورخود(استحبابی طورسے)ہرصلاۃکے لیے غسل کیا کرتی تھیں۔ ۱؎ : کسی بھی صحیح روایت میں نہیں آتاکہ اللہ کے رسول اللہ ﷺ نے ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کوہرصلاۃکے لیے غسل کا حکم دیاتھا، جو روایتیں اس بارے میں ہیں سب ضعیف ہیں،صحیح بات یہی ہے کہ وہ بطورخود(استحبابی طورسے)ہرصلاۃکے لیے غسل کیا کرتی تھیں۔