جامع الترمذي - حدیث 126

أَبْوَابُ الطَّهَارَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ أَنَّ الْمُسْتَحَاضَةَ تَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلاَةٍ​ صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي الْيَقْظَانِ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّهُ قَالَ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ: "تَدَعُ الصَّلاَةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا الَّتِي كَانَتْ تَحِيضُ فِيهَا، ثُمَّ تَغْتَسِلُ، وَتَتَوَضَّأُ عِنْدَ كُلِّ صَلاَةٍ، وَتَصُومُ وَتُصَلِّي".

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 126

کتاب: طہارت کے احکام ومسائل مستحاضہ عورت ہرصلاۃ کے لیے وضو کرے​ عدی کے داداعبید بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے مستحاضہ کے سلسلہ میں فرمایا: 'وہ ان دنوں میں جن میں اسے حیض آتاہوصلاۃ چھوڑے رہے ، پھروہ غسل کرے ، اور(استحاضہ کا خون آنے پر) ہر صلاۃ کے لیے وضو کرے ، صوم رکھے اور صلاۃ پڑھے '۔
تشریح : نوٹ:(اس کی سند میں ابوالیقظان ضعیف،اور شریک حافظہ کے کمزور ہیں، مگر دوسری سندوں اورحدیثوں سے تقویت پاکر یہ حدیث صحیح ہے)۔ نوٹ:(اس کی سند میں ابوالیقظان ضعیف،اور شریک حافظہ کے کمزور ہیں، مگر دوسری سندوں اورحدیثوں سے تقویت پاکر یہ حدیث صحیح ہے)۔