جامع الترمذي - حدیث 120

أَبْوَابُ الطَّهَارَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الْوُضُوءِ لِلْجُنُبِ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ​ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيَنَامُ أَحَدُنَا وَهُوَ جُنُبٌ قَالَ نَعَمْ إِذَا تَوَضَّأَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَمَّارٍ وَعَائِشَةَ وَجَابِرٍ وَأَبِي سَعِيدٍ وَأُمِّ سَلَمَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ عُمَرَ أَحْسَنُ شَيْءٍ فِي هَذَا الْبَابِ وَأَصَحُّ وَهُوَ قَوْلُ غَيْرِ وَاحِدٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالتَّابِعِينَ وَبِهِ يَقُولُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَابْنُ الْمُبَارَكِ وَالشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَقُ قَالُوا إِذَا أَرَادَ الْجُنُبُ أَنْ يَنَامَ تَوَضَّأَ قَبْلَ أَنْ يَنَامَ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 120

کتاب: طہارت کے احکام ومسائل جنبی جب سونا چاہے تو وضو کرلے​ عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے سوال کیا: کیا ہم میں سے کوئی جنابت کی حالت میں سوسکتاہے؟ آپ نے فرمایا : 'ہاں ، جب وہ وضو کرلے' ۱؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- اس باب میں عمار، عائشہ ، جابر، ابوسعید اور ام سلمہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں، ۲- عمر رضی اللہ عنہ والی حدیث اس باب میں سب سے عمدہ اور صحیح ہے، ۳-یہی قول نبی اکرم ﷺکے اصحاب اورتابعین میں سے بہت سے لوگوں کا ہے اوریہی سفیان ثوری، ابن مبارک، شافعی ، احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی کہتے ہیں کہ جب جنبی سونے کا ارادہ کرے تووہ سونے سے پہلے وضوکرلے ۲؎ ۔
تشریح : ۱؎ : اس سے مراد وضو شرعی ہے لغوی نہیں، یہ وضو واجب ہے یا غیرواجب اس سلسلہ میں علماء میں اختلاف ہے، جمہور اس بات کی طرف گئے ہیں کہ یہ واجب نہیں ہے اور داود ظاہری اور ایک جماعت کاکہنا ہے کہ واجب ہے ۔اورپہلا قول ہی راجح ہے جس کی دلیل پچھلی حدیث ہے۔ ۲؎ : یعنی مستحب ہے کہ وضوکرلے، یہی جمہورکامذہب ہے۔ ۱؎ : اس سے مراد وضو شرعی ہے لغوی نہیں، یہ وضو واجب ہے یا غیرواجب اس سلسلہ میں علماء میں اختلاف ہے، جمہور اس بات کی طرف گئے ہیں کہ یہ واجب نہیں ہے اور داود ظاہری اور ایک جماعت کاکہنا ہے کہ واجب ہے ۔اورپہلا قول ہی راجح ہے جس کی دلیل پچھلی حدیث ہے۔ ۲؎ : یعنی مستحب ہے کہ وضوکرلے، یہی جمہورکامذہب ہے۔