أَبْوَابُ الطَّلَاقِ وَاللِّعَانِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الْمُظَاهِرِ يُوَاقِعُ قَبْلَ أَنْ يُكَفِّرَ حسن حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ ظَاهَرَ مِنْ امْرَأَتِهِ فَوَقَعَ عَلَيْهَا فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي قَدْ ظَاهَرْتُ مِنْ زَوْجَتِي فَوَقَعْتُ عَلَيْهَا قَبْلَ أَنْ أُكَفِّرَ فَقَالَ وَمَا حَمَلَكَ عَلَى ذَلِكَ يَرْحَمُكَ اللَّهُ قَالَ رَأَيْتُ خَلْخَالَهَا فِي ضَوْءِ الْقَمَرِ قَالَ فَلَا تَقْرَبْهَا حَتَّى تَفْعَلَ مَا أَمَرَكَ اللَّهُ بِهِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ صَحِيحٌ
کتاب: طلاق اور لعان کے احکام ومسائل ظہار کرنے والے کا بیان جو کفارہ کی ادائیگی سے پہلے جماع کربیٹھے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺکے پاس ایک آدمی آیا، اس نے اپنی بیوی سے ظہارکررکھا تھا اورپھر اس کے ساتھجماع کرلیا، اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول ! میں نے اپنی بیوی سے ظہار کر رکھا ہے ا ور کفارہ اداکرنے سے پہلے میں نے اس سے جماع کرلیاتوکیاحکم ہے؟ توآپ نے فرمایا:' اللہ تم پر رحم کرے کس چیز نے تجھ کو اس پر آمادہ کیا؟ اس نے کہا: میں نے چاند کی روشنی میں اس کی پازیب دیکھی (تومجھ سے صبرنہ ہوسکا) آپ نے فرمایا:' اس کے قریب نہ جاناجب تک کہ اسے کرنہ لینا جس کااللہ نے تمہیں حکم دیا ہے'۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب صحیح ہے۔