جامع الترمذي - حدیث 1196

أَبْوَابُ الطَّلَاقِ وَاللِّعَانِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي عِدَّةِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا​ صحيح قَالَتْ زَيْنَبُ فَدَخَلْتُ عَلَى زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ حِينَ تُوُفِّيَ أَخُوهَا فَدَعَتْ بِطِيبٍ فَمَسَّتْ مِنْهُ ثُمَّ قَالَتْ وَاللَّهِ مَا لِي فِي الطِّيبِ مِنْ حَاجَةٍ غَيْرَ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ تُحِدَّ عَلَى مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلَاثِ لَيَالٍ إِلَّا عَلَى زَوْجٍ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 1196

کتاب: طلاق اور لعان کے احکام ومسائل شوہر کی موت پر عورت کی عدت کا بیان​ (دوسری حدیث یہ ہے:)زینب کہتی ہیں: پھرمیں زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے پاس آئی جس وقت ان کے بھائی کاانتقال ہواتوانہوں نے خوشبو منگائی اوراس میں سے لگایا پھرکہا: اللہ کی قسم! مجھے خوشبو کی ضرورت نہیں تھی ، لیکن میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے:' اللہ اورآخرت پر ایمان رکھنے والی عورت کے لیے جائز نہیں ہے کہ کسی میت پر تین رات سے زیادہ سوگ کرے سوائے اپنے شوہرکے ، وہ اس پر چار ماہ دس دن سوگ کرے گی'۔