جامع الترمذي - حدیث 1172

أَبْوَابُ الرَّضَاعِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ باب​(التحزیر من ذلک لجریان الشیطان مجری الدم) صحيح حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ مُجَالِدٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَلِجُوا عَلَى الْمُغِيبَاتِ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنْ أَحَدِكُمْ مَجْرَى الدَّمِ قُلْنَا وَمِنْكَ قَالَ وَمِنِّي وَلَكِنَّ اللَّهَ أَعَانَنِي عَلَيْهِ فَأَسْلَمُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَقَدْ تَكَلَّمَ بَعْضُهُمْ فِي مُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ مِنْ قِبَلِ حِفْظِهِ و سَمِعْت عَلِيَّ بْنَ خَشْرَمٍ يَقُولُ قَالَ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ فِي تَفْسِيرِ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَكِنَّ اللَّهَ أَعَانَنِي عَلَيْهِ فَأَسْلَمُ يَعْنِي أَسْلَمُ أَنَا مِنْهُ قَالَ سُفْيَانُ وَالشَّيْطَانُ لَا يُسْلِمُ وَلَا تَلِجُوا عَلَى الْمُغِيبَاتِ وَالْمُغِيبَةُ الْمَرْأَةُ الَّتِي يَكُونُ زَوْجُهَا غَائِبًا وَالْمُغِيبَاتُ جَمَاعَةُ الْمُغِيبَةِ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 1172

کتاب: رضاعت کے احکام ومسائل غیرمحرم عورتوں سے خلوت کی حرمت سے متعلق ایک اور باب​ جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:' تم لوگ ایسی عورتوں کے گھروں میں داخل نہ ہو ، جن کے شوہرگھروں پر نہ ہوں، اس لیے کہ شیطان تم میں سے ہرایک کے اندر ایسے ہی دوڑتاہے جیسے خون جسم میں دوڑتاہے'،ہم نے عرض کیا : آپ کے بھی؟ آپ نے فرمایا:' ہاں میرے بھی، لیکن اللہ تعالیٰ نے اس کے مقابلے میں میری مدد کی ہے، اس لیے میں (اس کے شرسے) محفوظ رہتاہوں'۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے غریب ہے۔بعض لوگوں نے مجالد بن سعید کے حفظ کے تعلق سے کلام کیا ہے،۲- سفیان بن عیینہ نبی اکرمﷺکے قول 'ولکن اللہ اعاننی علیہ فاسلم'(لیکن اللہ نے میری مدد کی ہے اس لیے میں محفوظ رہتاہوں) کی تشریح میں کہتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے کہ 'میں اس شیطان سے محفوظ رہتاہوں'، نہ یہ کہ وہ اسلام لے آیاہے (کیونکہ): شیطان مسلمان نہیں ہوتا،۳-'ولاتلجوا علی المغیبات' میں مغیبۃ سے مراد وہ عورت ہے، جس کا شوہر موجودنہ ہو، 'مغیبات، مغیبۃ' کی جمع ہے۔
تشریح : نوٹ:(متابعات وشواہدکی بناپریہ حدیث صحیح ہے، ورنہ اس کے راوی 'مجالد بن سعید'کے اندرکچھ کلام ہے، صحیح سنن ابی داود ۱۱۳۳، ۱۱۳۴، تخریج فقہ السیرۃ ۶۵) نوٹ:(متابعات وشواہدکی بناپریہ حدیث صحیح ہے، ورنہ اس کے راوی 'مجالد بن سعید'کے اندرکچھ کلام ہے، صحیح سنن ابی داود ۱۱۳۳، ۱۱۳۴، تخریج فقہ السیرۃ ۶۵)