جامع الترمذي - حدیث 1100

أَبْوَابُ النِّكَاحِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي تَزْوِيجِ الأَبْكَارِ​ صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَتَزَوَّجْتَ يَا جَابِرُ فَقُلْتُ نَعَمْ فَقَالَ بِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا فَقُلْتُ لَا بَلْ ثَيِّبًا فَقَالَ هَلَّا جَارِيَةً تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُكَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ مَاتَ وَتَرَكَ سَبْعَ بَنَاتٍ أَوْ تِسْعًا فَجِئْتُ بِمَنْ يَقُومُ عَلَيْهِنَّ قَالَ فَدَعَا لِي قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ وَكَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 1100

کتاب: نکاح کے احکام ومسائل کنواری لڑکی سے شادی کرنے کا بیان​ جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے ایک عورت سے شادی کی پھرمیں نبی اکرمﷺ کی خدمت میں حاضرہوا،توآپ نے پوچھا: جابر! کیاتم نے شادی کی ہے؟ میں نے کہا: جی ہاں کی ہے، آپ نے فرمایا:'کسی کنواری سے یا بیوہ سے؟ میں نے کہا:نہیں، غیرکنواری سے۔آپ نے فرمایا:' کسی (کنواری) لڑکی سے شادی کیوں نہیں کی، تو اس سے کھیلتا اور وہ تجھ سے کھیلتی؟میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول !(میر ے والد) عبداللہ کا انتقال ہوگیاہے،اور انہوں نے سات یا نو لڑکیاں چھوڑی ہیں،میں ایسی عورت کو بیاہ کرلایا ہوں جو ان کی دیکھ بھال کرسکے۔چنانچہ تو آپ نے میرے لیے دعافرمائی۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲- اس باب میں ابی بن کعب اور کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔