جامع الترمذي - حدیث 1096

أَبْوَابُ النِّكَاحِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الْوَلِيمَةِ​ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، نَحْوَ هَذَا. وَقَدْ رَوَى غَيْرُ وَاحِدٍ هَذَا الْحَدِيثَ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَنَسٍ. وَلَمْ يَذْكُرُوا فِيهِ "عَنْ وَائِلٍ عَنِ ابْنِهِ". قَالَ أَبُو عِيسَى: وَكَانَ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ يُدَلِّسُ فِي هَذَا الْحَدِيثِ. فَرُبَّمَا لَمْ يَذْكُرْ فِيهِ "عَنْ وَائِلٍ عَنْ ابْنِهِ" وَرُبَّمَا ذَكَرَهُ.

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 1096

کتاب: نکاح کے احکام ومسائل ولیمہ کا بیان​ اس سند سے بھی سفیان سے اسی طرح مروی ہے، اورکئی لوگوں نے یہ حدیث بطریق: ' ابن عیینۃ، عن الزہری، عن أنس ' روایت کی ہے لیکن ان لوگوں نے اس میں وائل بن داود اور ان کے بیٹے کے واسطوں کا ذکر نہیں کیا ہے ۔امام ترمذی کہتے ہیں: سفیان بن عیینہ اس حدیث میں تدلیس کرتے تھے۔کبھی انہوں نے اس میں وائل بن داود عن ابنہ' کا ذکر نہیں کیا ہے اور کبھی اس کا ذکر کیا ہے۔