جامع الترمذي - حدیث 1088

أَبْوَابُ النِّكَاحِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي إِعْلاَنِ النِّكَاحِ​ حسن حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا أَبُو بَلْجٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ الْجُمَحِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصْلُ مَا بَيْنَ الْحَرَامِ وَالْحَلَالِ الدُّفُّ وَالصَّوْتُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ وَجَابِرٍ وَالرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذٍ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَأَبُو بَلْجٍ اسْمُهُ يَحْيَى بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَيُقَالُ ابْنُ سُلَيْمٍ أَيْضًا وَمُحَمَّدُ بْنُ حَاطِبٍ قَدْ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ غُلَامٌ صَغِيرٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 1088

کتاب: نکاح کے احکام ومسائل نکاح کے اعلان کا بیان​ محمد بن حاطب جمحی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:' حرام اور حلال(نکاح) کے درمیان فرق صرف دف بجانے اور اعلان کرنے کاہے' ۱؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- محمد بن حاطب کی حدیث حسن ہے، ۲- محمد بن حاطب نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا ہے، لیکن وہ کم سن بچے تھے،۳- اس باب میں ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا ، جابر اور ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
تشریح : ۱؎ : اس حدیث سے معلوم ہواکہ نکاح اعلانیہ کیا جاناچاہئے، خفیہ طورپر چوری چھپے نہیں، اس لیے کہ اعلانیہ نکاح کرنے پرکسی کو میاں بیوی کے تعلقات پر انگلی اٹھانے کا موقع نہیں ملتا۔عموماً یہی دیکھنے میں آتاہے کہ غلط نکاح ہی چھپ کر کیا جاتاہے۔ ۱؎ : اس حدیث سے معلوم ہواکہ نکاح اعلانیہ کیا جاناچاہئے، خفیہ طورپر چوری چھپے نہیں، اس لیے کہ اعلانیہ نکاح کرنے پرکسی کو میاں بیوی کے تعلقات پر انگلی اٹھانے کا موقع نہیں ملتا۔عموماً یہی دیکھنے میں آتاہے کہ غلط نکاح ہی چھپ کر کیا جاتاہے۔