جامع الترمذي - حدیث 1073

أَبْوَابُ الْجَنَائِزِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي أَجْرِ مَنْ عَزَّٰى مُصَابًا​ ضعيف حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا وَاللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ سُوقَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ عَزَّى مُصَابًا فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ مَرْفُوعًا إِلَّا مِنْ حَدِيثِ عَلِيِّ بْنِ عَاصِمٍ وَرَوَى بَعْضُهُمْ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ مَوْقُوفًا وَلَمْ يَرْفَعْهُ وَيُقَالُ أَكْثَرُ مَا ابْتُلِيَ بِهِ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ بِهَذَا الْحَدِيثِ نَقَمُوا عَلَيْهِ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 1073

کتاب: جنازے کے احکام ومسائل مصیبت زدہ کی تعزیت کے اجر کا بیان​ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:' جس نے کسی مصیبت زدہ کی (تعزیت) ماتم پُرسی کی، اسے بھی اس کے برابر اجر ملے گا'۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث غریب ہے ،۲- ہم اسے صرف علی بن عاصم کی روایت سے مرفوع جانتے ہیں، بعض لوگوں نے محمد بن سوقہ سے اسی جیسی حدیث اسی سندسے موقوفاً روایت کی ہے۔اوراسے مرفوع نہیں کیا ہے، ۳-کہاجاتاہے کہ علی بن عاصم پرجوزیادہ طعن ہوا، اورلوگوں نے ان پرنکیرکی ہے وہ اسی حدیث کے سبب ہے۔
تشریح : نوٹ:(سند میں علی بن عاصم بہت غلطی کرتے تھے اور اپنی غلطی پر اصراربھی کرتے تھے) نوٹ:(سند میں علی بن عاصم بہت غلطی کرتے تھے اور اپنی غلطی پر اصراربھی کرتے تھے)