أَبْوَابُ الْجَنَائِزِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِيمَنْ أَحَبَّ لِقَاءَ اللَّهِ أَحَبَّ اللَّهُ لِقَائَهُ صحيح حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ قَالَ وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا ذَكَرَتْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَحَبَّ لِقَاءَ اللَّهِ أَحَبَّ اللَّهُ لِقَاءَهُ وَمَنْ كَرِهَ لِقَاءَ اللَّهِ كَرِهَ اللَّهُ لِقَاءَهُ قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ كُلُّنَا نَكْرَهُ الْمَوْتَ قَالَ لَيْسَ ذَلِكَ وَلَكِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا بُشِّرَ بِرَحْمَةِ اللَّهِ وَرِضْوَانِهِ وَجَنَّتِهِ أَحَبَّ لِقَاءَ اللَّهِ وَأَحَبَّ اللَّهُ لِقَاءَهُ وَإِنَّ الْكَافِرَ إِذَا بُشِّرَ بِعَذَابِ اللَّهِ وَسَخَطِهِ كَرِهَ لِقَاءَ اللَّهِ وَكَرِهَ اللَّهُ لِقَاءَهُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
کتاب: جنازے کے احکام ومسائل
جواللہ سے ملنا چاہتاہے ،اللہ بھی اس سے ملناچاہتاہے
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:' جواللہ سے ملنا چاہتاہے اللہ بھی اس سے ملنا چاہتاہے،اور جو اللہ سے ملنے کو ناپسند کرتاہے اللہ بھی اس سے ملنے کو ناپسند کرتاہے'۔تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول ! ہم سبھی کو موت ناپسند ہے؟تو آپ نے فرمایا: 'یہ مرادنہیں ہے،بلکہ مرادیہ ہے کہ مومن کو جب اللہ کی رحمت، اس کی خوشنودی اوراس کے جنت کی بشارت دی جاتی ہے تووہ اللہ سے ملنا چاہتاہے اور اللہ اس سے ملنا چاہتاہے، اور کافر کو جب اللہ کے عذاب اور اس کی غصے کی خبر دی جاتی ہے تو وہ اللہ سے ملنے کو ناپسند کرتاہے اور اللہ بھی اس سے ملنے کو ناپسند کرتاہے ' ۱؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تشریح :
۱؎ : مطلب یہ ہے کہ جان نکلنے کے وقت اورموت کے فرشتوں کے آجانے کے وقت آدمی میں اللہ سے ملنے کی جو چاہت ہوتی ہے وہ مرادہے نہ کہ عام حالات میں کیونکہ عام حالات میں کوئی بھی مرنے کو پسندنہیں کرتا۔
۱؎ : مطلب یہ ہے کہ جان نکلنے کے وقت اورموت کے فرشتوں کے آجانے کے وقت آدمی میں اللہ سے ملنے کی جو چاہت ہوتی ہے وہ مرادہے نہ کہ عام حالات میں کیونکہ عام حالات میں کوئی بھی مرنے کو پسندنہیں کرتا۔