جامع الترمذي - حدیث 106

أَبْوَابُ الطَّهَارَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ أَنَّ تَحْتَ كُلِّ شَعْرَةٍ جَنَابَةً​ ضعيف حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ وَجِيهٍ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ دِينَارٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ تَحْتَ كُلِّ شَعْرَةٍ جَنَابَةٌ فَاغْسِلُوا الشَّعْرَ وَأَنْقُوا الْبَشَرَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَأَنَسٍ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ الْحَارِثِ بْنِ وَجِيهٍ حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِهِ وَهُوَ شَيْخٌ لَيْسَ بِذَاكَ وَقَدْ رَوَى عَنْهُ غَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ الْأَئِمَّةِ وَقَدْ تَفَرَّدَ بِهَذَا الْحَدِيثِ عَنْ مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ وَيُقَالُ الْحَارِثُ بْنُ وَجِيهٍ وَيُقَالُ ابْنُ وَجْبَةَ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 106

کتاب: طہارت کے احکام ومسائل باب: ہربال کے نیچے جنابت ہے​ بوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:' ہربال کے نیچے جنابت کااثرہوتا ہے، اس لیے بالوں کو اچھی طرح دھویاکرو اورکھال کواچھی طرح مل کرصاف کرو'۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- اس باب میں علی اور انس رضی اللہ عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں، ۲- حارث بن وجیہ کی حدیث غریب ہے، اسے ہم صرف انہیں کی روایت سے جانتے ہیں اور وہ قوی نہیں ہیں ۱؎ ، وہ اس حدیث کومالک بن دینا رسے روایت کرنے میں منفرد ہیں ۔
تشریح : ۱؎ : اس لفظ 'قوی نہیں ہیں' کا تعلق جرح کے مراتب کے پہلے مرتبہ سے ہے، ایسے راوی کی روایت قابل اعتبار یعنی تقویت کے قابل ہے اور اس کی تقویت کے لیے مزید روایات تلاش کی جاسکتی ہیں،ایسانہیں کہ اس کی روایت سرے سے درخوراعتنا ء ہی نہ ہو۔ نوٹ:(سند میں حارث وجیہ ضعیف راوی ہے) ۱؎ : اس لفظ 'قوی نہیں ہیں' کا تعلق جرح کے مراتب کے پہلے مرتبہ سے ہے، ایسے راوی کی روایت قابل اعتبار یعنی تقویت کے قابل ہے اور اس کی تقویت کے لیے مزید روایات تلاش کی جاسکتی ہیں،ایسانہیں کہ اس کی روایت سرے سے درخوراعتنا ء ہی نہ ہو۔ نوٹ:(سند میں حارث وجیہ ضعیف راوی ہے)