أَبْوَابُ الْجَنَائِزِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ أَيْنَ يَقُومُ الإِمَامُ مِنَ الرَّجُلِ وَالْمَرْأَةِ صحيح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ وَالْفَضْلُ بْنُ مُوسَى عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى عَلَى امْرَأَةٍ فَقَامَ وَسَطَهَا قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رَوَاهُ شُعْبَةُ عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ
کتاب: جنازے کے احکام ومسائل
مرد اور عورت دونوں ہوں توامام صلاۃِ جنازہ پڑھاتے وقت کہاں کھڑا ہو؟
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے ایک عورت ۱؎ کی صلاۃِ جنازہ پڑھائی،تو آپ اس کے بیچ میں یعنی اس کی کمرکے پاس کھڑے ہوے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲- شعبہ نے بھی اسے حسین المعلم سے روایت کیا ہے۔
تشریح :
۱؎ : اس عورت کا نام ام کعب ہے جیساکہ نسائی کی روایت میں اس کی تصریح آئی ہے۔
۱؎ : اس عورت کا نام ام کعب ہے جیساکہ نسائی کی روایت میں اس کی تصریح آئی ہے۔