جامع الترمذي - حدیث 1013

أَبْوَابُ الْجَنَائِزِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ​ صحيح حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاكٍ قَال سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ يَقُولُ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَنَازَةِ أَبِي الدَّحْدَاحِ وَهُوَ عَلَى فَرَسٍ لَهُ يَسْعَى وَنَحْنُ حَوْلَهُ وَهُوَ يَتَوَقَّصُ بِهِ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 1013

کتاب: جنازے کے احکام ومسائل جنازے کے پیچھے سواری پر چلنے کی رخصت کا بیان​ جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرمﷺ کے ساتھ ابودحداح کے جنازے میں تھے ،آپ لوٹتے وقت ایک گھوڑے پر سوار تھے جوتیز چل رہاتھا، ہم اس کے اردگرد تھے اوروہ آپ کولے کراچھلتے ہوئے چل رہاتھا۔