شمائل ترمذی - حدیث 99

كِتَابُ بَابُ مَا جَاءَ فِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَخَتَّمُ فِي يَمِينِهِ حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: ((كَانَ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ يَتَخَتَّمَانِ فِي يَسَارِهِمَا))

ترجمہ شمائل ترمذی - حدیث 99

کتاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننا ’’حضرت ابوجعفر محمد الباقر رحمہ اللہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما دونوں اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔ ‘‘
تشریح : امام ترمذی رحمہ اللہ کے اس روایت کے یہاں لانے کا یہ مقصد ہوسکتا ہے کہ وہ احادیث جو بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننے کے ضمن میں ہیں یا تو منقطع ہیں (جیسے کہ یہ حدیث ہے کہ محمد الباقر رحمہ اللہ نے حسنین کریمین رضی اللہ عنہما کو نہیں دیکھا تھا ) یا ضعیف ہیں، نیز دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننے کی افضلیت قائم رہے، اور بائیں ہاتھ میں انگوٹھی کا استعمال جواز کے لیے قائم رہے۔
تخریج : یہ روایت اس سند سے منقطع ہے۔ سنن ترمذي ، أبواب اللباس (۴؍۱۷۴۳)، أخلاق النبي صلى الله عليه وسلم (ص : ۱۳۳) امام ترمذی رحمہ اللہ کے اس روایت کے یہاں لانے کا یہ مقصد ہوسکتا ہے کہ وہ احادیث جو بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننے کے ضمن میں ہیں یا تو منقطع ہیں (جیسے کہ یہ حدیث ہے کہ محمد الباقر رحمہ اللہ نے حسنین کریمین رضی اللہ عنہما کو نہیں دیکھا تھا ) یا ضعیف ہیں، نیز دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننے کی افضلیت قائم رہے، اور بائیں ہاتھ میں انگوٹھی کا استعمال جواز کے لیے قائم رہے۔