كِتَابُ بَابُ مَا جَاءَ فِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَخَتَّمُ فِي يَمِينِهِ حَدَّثَنَا أَبُو الْخَطَّابِ زِيَادُ بْنُ يَحْيَى،حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَيْمُونٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ((أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَخَتَّمُ فِي يَمِينِهِ))
کتاب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننا
’’سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔ ‘‘
تخریج : یہ حدیث اس سند کے ساتھ سخت ضعیف ہے، کیونکہ اس میں عبداللہ بن میمون راوی متروک ہے۔ حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : یہ منکر الحدیث ہے۔ اور امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں : یہ ذاھب الحدیث ہے، ابوالشیخ رحمہ اللہ نے اخلاق النبی صلی الله علیه وسلم (ص : ۱۲۹)میں اس کو روایت کیا ہے لیکن اس سند میں بھی حر ام بن عثمان الانصاری ہیں جن کے متعلق امام شافعی رحمہ اللہ اور امام یحییٰ بن معین رحمہ اللہ فرماتے ہیں : اَلرِّوَایَةُ عَنْ حَرَامٍ حَرَامٌ کہ حرام بن عثمان سے روایت کرنا حرام ہے۔ لیکن گذشتہ اور آنے والے شواہد کے بنا ء پر یہ حدیث صحیح ہے۔