كِتَابُ بَابُ مَا جَاءَ فِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَخَتَّمُ فِي يَمِينِهِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ،حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ أَبِي رَافِعٍ، يَتَخَتَّمُ فِي يَمِينِهِ فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ: رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ يَتَخَتَّمُ فِي يَمِينِهِ، وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ: ((كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَخَتَّمُ فِي يَمِينِهِ))
کتاب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننا
’’حضرت حمادبن سلمۃ رحمہ اللہ فرماتے ہیں میں نے ابن ابی رافع کو دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنے ہوئے دیکھا تو ان سے اس بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے فرمایا : میں نے عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کو دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنے ہوئے دیکھا تو انہوں نے فرمایا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔ ‘‘
تشریح :
امام بخاری رحمہ اللہ اس حدیث کی بارے میں فرماتے ہیں کہ اس مسئلہ میں سب سے صحیح حدیث یہی ہے۔
اس حدیث سے یہ معلوم ہوا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔
تخریج :
یہ حدیث صحیح ہے۔ سنن ترمذي ، أبواب اللباس، باب في لبس الخاتم في الیمین (۴؍۱۷۴۴)وقال قال محمد بن إسمعیل البخاري: هذا أصح شیئی في هذا الباب، سنن نسائي ، کتاب الزینة ، باب موضع الخاتم من الید (۸؍۵۲۱۹،) مسند أحمد بن حنبل (۲؍۲۰۴،۲۰۵) أخلاق النبي صلى الله عليه وسلم لأبي الشیخ (ص : ۱۳۰)
امام بخاری رحمہ اللہ اس حدیث کی بارے میں فرماتے ہیں کہ اس مسئلہ میں سب سے صحیح حدیث یہی ہے۔
اس حدیث سے یہ معلوم ہوا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔