شمائل ترمذی - حدیث 87

كِتَابُ بَابُ مَا جَاءَ فِي ذِكْرِ خَاتَمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، اَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ عُبَيْدٍ هُوَ الطَّنَافِسِيُّ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ أَبُو خَيْثَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: ((كَانَ خَاتَمُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فِضَّةٍ فَصُّهُ مِنْهُ))

ترجمہ شمائل ترمذی - حدیث 87

کتاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی کا بیان ’’سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی چاندی کی تھی اور اس کا نگینہ بھی چاندی کا تھا۔ ‘‘
تشریح : اس حدیث سے ثابت ہو تا ہے کہ انگوٹھی کا نگینہ پتھر کا نہیں تھا، بلکہ اسی چاندی سے اس کا نگینہ بنا ہوا تھا۔ اسی طرح کی روایت سنن ابی داؤد میں ہے کہ ’’خَاتَماًمِنْ فِضَّةٍ کُلُّهُ‘‘ (سنن أبي داود، کتاب الخاتم، باب ما جاء في اتخاذ الخاتم، حدیث:۴۲۱۷۔) یعنی پوری کی پوری انگوٹھی چاندی کی تھی۔ اسی لیے بعض علما ء کرام اس طرف گئے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دو انگوٹھیاں تھیں، ایک حبشی نگینہ والی، جس پر آ پ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم مبارک نقش تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے مہر کا کا م لیتے تھے یہ حضرت معیقیب رضی اللہ عنہ کے پاس ہو تی تھی اور دوسری انگشتری یہ تھی، جو کہ صرف چاندی کی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے کبھی کبھار استعمال فرماتے، ہمیشہ نہ پہنتے تھے۔
تخریج : صحیح بخاري، کتاب اللباس، باب فص الخاتم (۱۰؍۵۸۷۰)، سنن ترمذي ، أبواب اللباس (۴؍۱۷۴۰)، وقال حدیث حسن صحیح غریب من هذا الوجه ، سنن أبي داود، کتاب اللباس (۴؍۴۲۱۷)، سنن نسائي ، کتاب الزینة (۸؍۱۷۴ برقم ۵۲۱۳)، مسند أحمد بن حنبل (۳؍۲۶۶)، طبقات ابن سعد (۱؍۴۷۲)، أخلاق النبي صلى الله عليه وسلم (ص:۱۳۸)۔ اس حدیث سے ثابت ہو تا ہے کہ انگوٹھی کا نگینہ پتھر کا نہیں تھا، بلکہ اسی چاندی سے اس کا نگینہ بنا ہوا تھا۔ اسی طرح کی روایت سنن ابی داؤد میں ہے کہ ’’خَاتَماًمِنْ فِضَّةٍ کُلُّهُ‘‘ (سنن أبي داود، کتاب الخاتم، باب ما جاء في اتخاذ الخاتم، حدیث:۴۲۱۷۔) یعنی پوری کی پوری انگوٹھی چاندی کی تھی۔ اسی لیے بعض علما ء کرام اس طرف گئے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دو انگوٹھیاں تھیں، ایک حبشی نگینہ والی، جس پر آ پ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم مبارک نقش تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے مہر کا کا م لیتے تھے یہ حضرت معیقیب رضی اللہ عنہ کے پاس ہو تی تھی اور دوسری انگشتری یہ تھی، جو کہ صرف چاندی کی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے کبھی کبھار استعمال فرماتے، ہمیشہ نہ پہنتے تھے۔