شمائل ترمذی - حدیث 8

كِتَابُ بَابُ مَا جَاءَ فِي خَلْقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا جُمَيْعُ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعِجْلِيُّ إِمْلَاءً عَلَيْنَا مِنْ كِتَابِهِ قَالَ: أَخْبَرَنِي رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ مِنْ وَلَدِ أَبِي هَالَةَ زَوْجِ خَدِيجَةَ، يُكَنَى أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنٍ لِأَبِي هَالَةَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: سَأَلْتُ خَالِي هِنْدَ بْنَ أَبِي هَالَةَ، وَكَانَ وَصَّافًا، عَنْ حِلْيَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنَا أَشْتَهِي أَنْ يَصِفَ لِي مِنْهَا شَيْئًا أَتَعَلَّقُ بِهِ، فَقَالَ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخْمًا مُفَخَّمًا، يَتَلَأْلَأُ وَجْهُهُ تَلَأْلُؤَ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، أَطْوَلُ مِنَ الْمَرْبُوعِ، وَأَقْصَرُ مِنَ الْمُشَذَّبِ، عَظِيمُ الْهَامَةِ، رَجِلُ الشَّعْرِ، إِنِ انْفَرَقَتْ عَقِيقَتُهُ فَرَّقَهَا، وَإِلَّا فَلَا يُجَاوِزُ شَعْرُهُ شَحْمَةَ أُذُنَيْهِ إِذَا هُوَ وَفَّرَهُ، أَزْهَرُ اللَّوْنِ، وَاسِعُ الْجَبِينِ، أَزَجُّ الْحَوَاجِبِ سَوَابِغَ فِي غَيْرِ قَرَنٍ، بَيْنَهُمَا عِرْقٌ يُدِرُّهُ الْغَضَبُ، أَقْنَى الْعِرْنَيْنِ، لَهُ نُورٌ يَعْلُوهُ، يَحْسَبُهُ مَنْ لَمْ يَتَأَمَّلْهُ أَشَمَّ، كَثُّ اللِّحْيَةِ، سَهْلُ الْخدَّيْنِ، ضَلِيعُ الْفَمِ، مُفْلَجُ الْأَسْنَانِ، دَقِيقُ الْمَسْرُبَةِ، كَأَنَّ عُنُقَهُ جِيدُ دُمْيَةٍ فِي صَفَاءِ الْفِضَّةِ، مُعْتَدِلُ الْخَلْقِ، بَادِنٌ مُتَمَاسِكٌ، سَوَاءُ الْبَطْنِ وَالصَّدْرِ، عَرِيضُ الصَّدْرِ، بَعِيدُ مَا بَيْنَ الْمَنْكِبَيْنِ، ضَخْمُ الْكَرَادِيسِ، أَنْوَرُ الْمُتَجَرَّدِ، مَوْصُولُ مَا بَيْنَ اللَّبَّةِ وَالسُّرَّةِ بِشَعْرٍ يَجْرِي كَالْخَطِّ، عَارِي الثَّدْيَيْنِ وَالْبَطْنِ مِمَّا سِوَى ذَلِكَ، أَشْعَرُ الذِّرَاعَيْنِ وَالْمَنْكِبَيْنِ وَأَعَالِي الصَّدْرِ، طَوِيلُ الزَّنْدَيْنِ، رَحْبُ الرَّاحَةِ، شَثْنُ الْكَفَّيْنِ وَالْقَدَمَيْنِ، سَائِلُ الْأَطْرَافِ - أَوْ قَالَ: شَائِلُ الْأَطْرَافِ - خَمْصَانُ الْأَخْمَصَيْنِ، مَسِيحُ الْقَدَمَيْنِ، يَنْبُوعَنْهُمَا الْمَاءُ، إِذَا زَالَ زَالَ قَلِعًا، يَخْطُو تَكَفِّيًا، وَيَمْشِي هَوْنًا، ذَرِيعُ الْمِشْيَةِ، إِذَا مَشَى كَأَنَّمَا يَنْحَطُّ مِنْ صَبَبٍ، وَإِذَا الْتَفَتَ الْتَفَتَ جَمِيعًا، خَافِضُ الطَّرْفِ، نَظَرُهُ إِلَى الْأَرْضِ أَطْوَلُ مِنْ نَظَرِهِ إِلَى السَّمَاءِ، جُلُّ نَظَرِهِ الْمُلَاحَظَةُ، يَسُوقُ أَصْحَابَهُ وَيَبْدَأُ مَنْ لَقِيَ بِالسَّلَامِ " قَالَ: فَقُلْتُ: صِفْ لِي مَنْطِقَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَوَاصِلَ الْأَحْزَانِ دَائِمَ الْفِكْرَةِ لَيْسَتْ لَهُ رَاحَةٌ، طَوِيلُ السَّكْتِ، لَا يَتَكَلَّمُ فِي غَيْرِ حَاجَةٍ، يَفْتَتِحُ الْكَلَامَ وَيَخْتِمُهُ بِاسْمِ اللَّهِ تَعَالَى، وَيَتَكَلَّمُ بِجَوَامِعِ الْكَلِمِ، كَلَامُهُ فَصْلٌ، لَا فُضُولَ وَلَا تَقْصِيرَ، لَيْسَ بِالْجَافِي وَلَا الْمُهِينِ، يُعَظِّمُ النِّعْمَةَ، وَإِنْ دَقَّتْ لَا يَذُمُّ مِنْهَا شَيْئًا غَيْرَ أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ يَذُمُّ ذَوَّاقًا وَلَا يَمْدَحُهُ، وَلَا تُغْضِبُهُ الدُّنْيَا، وَلَا مَا كَانَ لَهَا، فَإِذَا تُعُدِّيَ الْحَقُّ لَمْ يَقُمْ لِغَضَبِهِ شَيْءٌ حَتَّى يَنْتَصِرَ لَهُ، وَلَا يَغْضَبُ لِنَفْسِهِ، وَلَا يَنْتَصِرُ لَهَا، إِذَا أَشَارَ أَشَارَ بِكَفِّهِ كُلِّهَا، وَإِذَا تَعَجَّبَ قَلَبَهَا، وَإِذَا تَحَدَّثَ اتَّصَلَ بِهَا، وَضَرَبَ بِرَاحَتِهِ الْيُمْنَى بَطْنَ إِبْهَامِهِ الْيُسْرَى، وَإِذَا غَضِبَ أَعْرَضَ وَأَشَاحَ، وَإِذَا فَرِحَ غَضَّ طَرْفَهُ، جُلُّ ضَحِكِهِ التَّبَسُّمُ، يَفْتَرُّ عَنْ مِثْلِ حَبِّ الْغَمَامِ)) قَالَ الْحَسَنُ: ((فَكَتَّمْتُهَا الْحُسَيْنَ زَمَانًا، ثُمَّ حَدَّثْتُهُ فَوَجَدْتُهُ قَدْ سَبَقَنِي إِلَيْهِ. فَسَأَلَهُ عَمَّا سَأَلْتُهُ عَنْهُ وَوَجَدْتُهُ قَدْ سَأَلَ أَبَاهَا عَنْ مَدْخَلِهِ وَمَخْرَجِهِ وَشَكْلِهِ فَلَمْ يَدَعْ مِنْهُ شَيْئًا))قَالَ الْحُسَيْنُ: فَسَأَلْتُ أَبِي، عَنْ دُخُولِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: كَانَ " إِذَا أَوَى إِلَى مَنْزلِهِ جَزَّأَ دُخُولَهُ ثَلَاثَةَ أَجْزَاءٍ، جُزْءًا لِلَّهِ، وَجُزْءًا لِأَهْلِهِ، وَجُزْءًا لِنَفْسِهِ، ثُمَّ جَزَّأَ جُزْأَهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّاسِ، فَيَرُدُّ ذَلِكَ بِالْخَاصَّةِ عَلَى الْعَامَّةِ، وَلَا يَدَّخِرُ عَنْهُمْ شَيْئًا، وَكَانَ مِنْ سِيرَتِهِ فِي جُزْءِ الْأُمَّةِ إِيثَارُ أَهْلِ الْفَضْلِ بِإِذْنِهِ وَقَسْمِهِ عَلَى قَدْرِ فَضْلِهِمْ فِي الدِّينِ، فَمِنْهُمْ ذُو الْحَاجَةِ، وَمِنْهُمْ ذُو الْحَاجَتَيْنِ، وَمِنْهُمْ ذُو الْحَوَائِجِ، فَيَتَشَاغَلُ بِهِمْ وَيَشْغَلُهُمْ فِيمَا يُصْلِحُهُمْ وَالْأُمَّةَ مِنْ مُسَاءَلَتِهِمْ عَنْهُ وَإِخْبَارِهِمْ بِالَّذِي يَنْبَغِي لَهُمْ وَيَقُولُ: ((لِيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ مِنْكُمُ الْغَائِبَ، وَأَبْلِغُونِي حَاجَةَ مَنْ لَا يَسْتَطِيعُ إِبْلَاغَهَا، فَإِنَّهُ مَنْ أَبْلَغَ سُلطَانًا حَاجَةَ مَنْ لَا يَسْتَطِيعُ إِبْلَاغَهَا ثَبَّتَ اللَّهُ قَدمَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ)) ، لَا يُذْكَرُ عِنْدَهُ إِلَا ذَلِكَ، وَلَا يُقْبَلُ مِنْ أَحَدٍ غَيْرِهِ، يَدْخُلُونَ رُوَّادًا وَلَا يَفْتَرِقُونَ إِلَا عَنْ ذَوَاقٍ، وَيُخْرِجُونَ أَدِلَّةً يَعْنِي عَلَى الْخَيْرِ "قَالَ: فَسَأَلْتُهُ عَنْ مَخْرَجِهِ كَيْفَ يَصْنَعُ فِيهِ؟ قَالَ: ((كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْرِنُ لِسَانُهُ إِلَا فِيمَا يَعْنِيهِ، وَيُؤَلِّفُهُمْ وَلَا يُنَفِّرُهُمْ، وَيُكْرِمُ كَرَيمَ كُلِّ قَوْمٍ وَيُوَلِّيهِ عَلَيْهِمْ، وَيُحَذِّرُ النَّاسَ وَيَحْتَرِسُ مِنْهُمْ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَطْوِيَ عَنْ أَحَدٍ مِنْهُمْ بِشْرَهُ وَخُلُقَهُ، وَيَتَفَقَّدُ أَصْحَابَهُ، وَيَسْأَلُ النَّاسَ عَمَّا فِي النَّاسِ، وَيُحَسِّنُ الْحَسَنَ وَيُقَوِّيهِ، وَيُقَبِّحُ الْقَبِيحَ وَيُوَهِّيهِ، مُعْتَدِلُ الْأَمْرِ غَيْرُ مُخْتَلِفٍ، لَا يَغْفُلُ مَخَافَةَ أَنْ يَغْفُلُوا أَوْ يَمِيلُوا، لِكُلِّ حَالٍ عِنْدَهُ عَتَادٌ، لَا يُقَصِّرُ عَنِ الْحَقِّ وَلَا يُجَاوِزُهُ. الَّذِينَ يَلُونَهُ مِنَ النَّاسِ خِيَارُهُمْ، أَفْضَلُهُمْ عِنْدَهُ أَعَمُّهُمْ نَصِيحَةً، وَأَعْظَمُهُمْ عِنْدَهُ مَنْزِلَةً أَحْسَنُهُمْ مُوَاسَاةً وَمُؤَازَرَةً)) قَالَ: فَسَأَلْتُهُ عَنْ مَجْلِسِهِ، فَقَالَ: ((كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَقُومُ وَلَا يَجَلِسُ إِلَا عَلَى ذِكْرٍ، وَإِذَا انْتَهَى إِلَى قَوْمٍ جَلَسَ حَيْثُ يَنْتَهِي بِهِ الْمَجْلِسُ وَيَأْمُرُ بِذَلِكَ، يُعْطِي كُلَّ جُلَسَائِهِ بِنَصِيبِهِ، لَا يَحْسَبُ جَلِيسُهُ أَنَّ أَحَدًا أَكْرَمُ عَلَيْهِ مِنْهُ، مَنْ جَالَسَهُ أَوْ فَاوَضَهُ فِي حَاجَةٍ صَابَرَهُ حَتَّى يَكُونَ هُوَ الْمُنْصَرِفُ عَنْهُ، وَمَنْ سَأَلَهُ حَاجَةً لَمْ يَرُدَّهُ إِلَا بِهَا أَوْ بِمَيْسُورٍ مِنَ الْقَوْلِ، قَدْ وَسِعَ النَّاسَ بَسْطُهُ وَخُلُقُهُ، فَصَارَ لَهُمْ أَبًا وَصَارُوا عِنْدَهُ فِي الْحَقِّ سَوَاءً، مَجْلِسُهُ مَجْلِسُ عِلْمٍ وَحِلْمٍ وَحَيَاءٍ وَأَمَانَةٍ وَصَبْرٍ، لَا تُرْفَعُ فِيهِ الْأَصْوَاتُ وَلَا تُؤْبَنُ فِيهِ الْحُرَمُ، وَلَا تُثَنَّى فَلَتَاتُهُ مُتَعَادِلِينَ، بَلْ كَانُوا يَتَفَاضَلُونَ فِيهِ بِالتَّقْوَى، مُتَوَاضِعِينَ يُوقِّرُونَ فِيهِ الْكَبِيرَ وَيَرْحَمُونَ فِيهِ الصَّغِيرَ، وَيُؤْثِرُونَ ذَا الْحَاجَةِ وَيَحْفَظُونَ الْغَرِيبَ)) : قَالَ الْحُسَيْنُ: سَأَلْتُ أَبِي، عَنْ سِيرَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جُلَسَائِهِ، فَقَالَ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَائِمَ الْبِشْرِ، سَهْلَ الْخُلُقِ، لَيِّنَ الْجَانِبِ، لَيْسَ بِفَظٍّ وَلَا غَلِيظٍ، وَلَا صَخَّابٍ وَلَا فَحَّاشٍ، وَلَا عَيَّابٍ وَلَا مُشَاحٍ، يَتَغَافَلُ عَمَّا لَا يَشْتَهِي، وَلَا يُؤْيِسُ مِنْهُ رَاجِيهِ وَلَا يُخَيَّبُ فِيهِ، قَدْ تَرَكَ نَفْسَهُ مِنْ ثَلَاثٍ: الْمِرَاءِ وَالْإِكْثَارِ وَمَا لَا يَعْنِيهِ، وَتَرَكَ النَّاسَ مِنْ ثَلَاثٍ: كَانَ لَا يَذُمُّ أَحَدًا وَلَا يَعِيبُهُ، وَلَا يَطْلُبُ عَوْرتَهُ، وَلَا يَتَكَلَّمُ إِلَّا فِيمَا رَجَا ثَوَابَهُ، وَإِذَا تَكَلَّمَ أَطْرَقَ جُلَسَاؤُهُ كَأَنَّمَا عَلَى رُءُوسِهِمُ الطَّيْرُ، فَإِذَا سَكَتَ تَكَلَّمُوا لَا يَتَنَازَعُونَ عِنْدَهُ الْحَدِيثَ، وَمَنْ تَكَلَّمَ عِنْدَهُ أَنْصَتُوا لَهُ حَتَّى يَفْرُغَ، حَدِيثُهُمْ عِنْدَهُ حَدِيثُ أَوَّلِهِمْ، يَضْحَكُ مِمَّا يَضْحَكُونَ مِنْهُ، وَيَتَعَجَّبُ مِمَّا يَتَعَجَّبُونَ مِنْهُ، وَيَصْبِرُ لِلْغَرِيبِ عَلَى الْجَفْوَةِ فِي مَنْطِقِهِ وَمَسْأَلَتِهِ حَتَّى إِنْ كَانَ أَصْحَابُهُ لَيَسْتَجْلِبُونَهُمْ وَيَقُولُ: إِذَا رَأَيْتُمْ طَالِبَ حَاجَةٍ يِطْلُبُهَا فَأَرْفِدُوهُ، وَلَا يَقْبَلُ الثَّنَاءَ إِلَّا مِنْ مُكَافِئٍ وَلَا يَقْطَعُ عَلَى أَحَدٍ حَدِيثَهُ حَتَّى يَجُوزَ فَيَقْطَعُهُ بِنَهْيٍ أَوْ قِيَامٍ "

ترجمہ شمائل ترمذی - حدیث 8

کتاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارک کا بیان حسن بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے اپنے ماموں ھند بن ابی ھالہ سے دریافت کیا (کیونکہ) وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارک کو بڑی کثرت اور وضاحت سے بیان کیا کرتے تھے، اور میں چاہتا تھا کہ وہ مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایسے اوصاف بتادیں جن کو میں اپنے دل میں بٹھالوں، تو وہ کہنے لگے کہ: ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہایت عظیم اور باوقار شخصیت کے مالک تھے، چودھویں رات کے چاند کی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک چمکتا تھا۔ قد مبارک عام درمیانے قد سے کچھ لمبا اور بہت لمبے قد سے تھوڑا کم تھا۔ سر مبارک (اعتدال کے ساتھ) بڑا تھا، بال مبارک کچھ گھنگھریالے تھے، پیشانی کے بال اگر کھل جاتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی مانگ نکال لیتے ورنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال جب وفرہ ہوتے تو کانوں کی لو سے زیادہ لمبے نہ ہوتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم چمکدار روشن رنگ والے تھے، پیشانی وسیع اور کشادہ تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم لمبی، باریک خمدار پلکوں والے تھے جوپوری اور کامل تھیں، ان کے کنارے آپس میں ملے ہوئے نہیں تھے، ان کے درمیان ایک رگ جو غصے کے وقت خون سے بھر کر اوپر ابھر آتی تھی، یہ درمیان سے محدب تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ناک کا بانسہ باریک اور لمبا اس کے اوپر ایک اونچا نور دکھائی دیتا، جس نے غور سے نہ دیکھا ہوتا وہ خیال کرتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ناک مبارک درمیان سے اونچی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھنی داڑھی والے اور کشادہ و ہموار رخساروں والے تھے، کشادہ منہ والے تھے، دانت مبارک کھلے اور کشادہ تھے، سینے کے بال ناف تک باریک لکیر کی طرح تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گردن مبارک صاف چاندی کی طرح خوبصورت منقش مورتی کی گردن جیسی تھی، درمیانی اور معتدل خلقت والے تھے، مضبوط اور متوازن جسم والے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سینہ اور پیٹ برابر اور ہموار تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سینہ مبارک کشادہ تھا۔ دونوں کندھوں کے درمیان کچھ دوری اور فرق تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہڈیوں کے جوڑ موٹے اور گوشت سے پُر تھے، جسم کا وہ حصہ جوکپڑے سے یا بالوں سے ننگا ہوتا وہ روشن اور چمکدار تھا، سینے کے اوپر سے ناف تک ایک لکیر کی طرح بال ملے ہوئے تھے، چھاتی اور پیٹ بالوں سے خالی تھے، دونوں بازوؤں، کندھوں اور سینہ کے بالائی حصہ پر بال تھے، کلائیوں اور پنڈلیوں کی ہڈیاں لمبی تھیں، اور ہتھیلیاں کشادہ تھیں، ہاتھ اور پاؤں کی ہڈیاں موٹی اور مضبوط تھیں، انگلیاں لمبی اور پاؤں کے تلوے قدرے گہرے تھے، قدم ہموار اور اتنے نرم و نازک کہ ان پر پانی نہیں ٹھہرتا تھا، چلتے تو قوت کے ساتھ آگے کی جانب جھک کرچلتے، بڑے سکون اور وقار کے ساتھ تیز تیز چلتے، چلتے ہوئے معلوم ہوتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بلندی سے نشیب کی طرف اُتر رہے ہیں اور جب کسی کی طرف متوجہ ہوتے تو یکبارگی متوجہ ہوتے، نظر جھکا کر چلتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہ آسمان کے بجائے زمین کی طرف زیادہ ہوتی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت عموماً گوشہ چشم سے دیکھنے کی تھی، صحابہ کرام کو اپنے آگے چلاتے، اور جو شخص بھی ملتا اُسے سلام کرنے میں پہل کرتے۔ ‘‘ سیّدنا حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بول چال اور گفتگو کے متعلق کچھ ذکر کریں تو انھوں نے کہا: ’’ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل غمگین رہتے اور ہمیشہ سوچ اور فکر میں ڈوبے رہتے، کسی وقت بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آرام میسر نہیں تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم لمبی دیر تک خاموش رہتے اور بلاضرورت کوئی کلام نہ کرتے، کلام کی ابتداء اور اختتام اللہ تعالیٰ کے نام سے فرماتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام جامع کلمات پر مشتمل ہوتا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام الگ الگ الفاظ و کلمات والا ہوتا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات ایسی مکمل ہوتی کہ اس میں تشنگی یا زیادتی نہ ہوتی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سخت دل اور ظالم بھی نہیں تھے اور نہ ہی کوتاہ اندیش یا کسی کو حقیر سمجھنے والے، کسی کا احسان اگرچہ تھوڑا ہو، اس کو بڑا خیال کرتے اور اس کی نیکی میں سے کسی چیز کی بھی مذمت نہیں کرتے تھے۔ آپ کھانے پینے کی کسی چیز میں عیب نہیں نکالتے تھے اور نہ ہی اس کی بے جا تعریف کرتے۔ دنیا اور اس کے تمام اُمور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو غضبناک نہ کرسکے، ہاں اگر حق سے تجاوز کی جاتی توکوئی چیز بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے غصے کو اس وقت تک روک نہ سکتی جب تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کا انتقام نہ لے لیتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ذات کے لیے ناراض نہ ہوتے اور نہ ہی اپنی ذات کے لیے انتقام لیتے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اشارہ فرماتے تو اپنے پورے ہاتھ سے اشارہ فرماتے، جب کسی بات پر تعجب کا اظہار فرماتے تو ہتھیلی کو اُلٹا کردیتے، جب بات فرماتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات ہتھیلی کو تحریک دینے کے ساتھ ملی ہوتی اور اپنی دائیں ہتھیلی اپنے دائیں انگوٹھے کی اندر والی جانب بند کرتے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم غصہ میں ہوتے تو منہ پھیرلیتے اور احتراز فرماتے اور جب خوش ہوتے تو اپنی نظر جھکا دیتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا زیادہ سے زیادہ ہنسنا صرف مسکراہٹ تک محدود تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکراتے تو اولوں کی طرح سفید دانت ظاہر ہوتے۔‘‘سیّدنا حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے کچھ عرصہ یہ باتیں اپنے بھائی سیّدنا حسین رضی اللہ عنہ سے ذکر نہ کیں، پھر جب ان سے ذکر کیں تو مجھے معلوم ہوا کہ انھوں نے مجھ سے بھی پہلے جا کر ان سے یہ باتیں معلوم کرلی تھیں، اور مجھے یہ بھی معلوم ہوا کہ انھوں نے اپنے والد محترم (سیّدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ) سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں آنے جانے اور شکل و صورت کے متعلق بھی دریافت کیا تھا۔ غرض یہ کہ انھوں نے کوئی چیز بھی نہیں چھوڑی۔ تو سیّدنا حسین کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد محترم سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر آنے کے متعلق دریافت کیا تو انھوں نے فرمایا: ’’جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں آتے تو اپنے وقت کے تین حصے بنالیتے، ایک حصہ اللہ تعالیٰ کی عبادت و ریاضیت کے لیے، دوسرا حصہ اپنے گھر والوں کے حقوق اور کام کاج کے لیے، اور تیسرا حصہ اپنی ذات کے حقوق اور کام کاج کے لیے، پھر اپنے حصے کو اپنے اور لوگوں کے درمیان تقسیم کردیتے، پھر عام لوگوں پر خواص کے ذریعے یہ حصہ بھی دے دیتے، اور اپنے کے لیے کچھ وقت بھی بچا کر نہ رکھتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے ایک بات یہ تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اُمت والے حصے میں اپنے حکم سے صاحب فضل لوگوں کو ترجیح دیتے، اور دین داری میں ان کے مرتبے کے مطابق اس کو تقسیم کردیتے، تو ان میں کوئی ایک ضرورت والا ہوتا، کوئی دو ضرورتوں والا، اور کوئی زیادہ ضرورتوں والا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی ایسی ضروریات کی تکمیل میں مشغول رہتے، جو ان کی اپنی اور پوری اُمت کی اصلاح سے متعلق ہوتیں۔ وہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اچھی باتوں کے متعلق پوچھتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم انھیں ایسے جواب دیتے رہتے، جو ان کی ضرورت یا حیثیت کے مناسب حال ہوتا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ’’ یہاں پر موجود لوگ میری یہ باتیں ان لوگوں تک پہنچائیں جو یہاں موجود نہیں۔ اسی طرح جو لوگ یہاں نہیں پہنچ پاتے ان کی ضرورتیں مجھ تک پہنچاؤ۔ اس کے صلے میں اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمہارے قدموں کو ڈگمگانے سے محفوظ رکھے گا۔ ‘‘ ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایسی ہی اصلاحی باتیں کی جاتیں۔ اس کے علاوہ اور کوئی بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبول ہی نہ فرماتے۔ اکابر لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاتے، اور وافر علم کی دولت لے کر واپس پلٹتے، پھر لوگوں کے پاس خیر اور بھلائی کے راہنما بن کر میدان عمل میں آتے۔ ‘‘سیّدنا حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : پھر میں نے حسین رضی اللہ عنہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے باہر جانے کے متعلق سوال کیا کہ اس دوران کیا کام کرتے تھے؟ تو انھوں نے جواباً کہا: ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی زبان مبارک بامقصد باتوں کے علاوہ بالکل روک کر رکھتے، لوگوں کو آپس میں جوڑنے کی کوشش کرتے، انھیں ایک دوسرے سے متنفر نہ کرتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر قوم کے معزز آدمی کی عزت کرتے، اور اس کو ان کا سرپرست بناتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو بداعمالیوں سے بچنے کی تلقین فرماتے اور خود بھی ان سے محتاط رہتے مگر ان کی شر اور بدخلقی کو اپنے دل میں بالکل جگہ نہ دیتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ساتھیوں کے حالات ایک دوسرے سے پوچھتے رہتے پھر اچھی چیز کی تحسین فرماتے اور اس کو قوت بخشتے، اور بری چیز کی قباحت بیان کرکے اس کو کمزور کرنے کی کوشش فرماتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ میانہ روی اختیار فرماتے، اختلاف بالکل نہ کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی بھی غفلت نہ کرتے کہ کہیں لوگ بھی غافل نہ ہو جائیں، اور حق سے ہٹ کر باطل کی طرف نہ جھک جائیں۔ ہر مشکل گھڑی کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس سے نمٹنے کے لیے تیاری موجود ہوتی، جو حق سے کمی کوتاہی یا تجاوز کرنے سے بالکل محفوظ رکھتی۔ ‘‘ ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قرب انھیں حاصل ہوتا جو سب سے زیادہ پسندیدہ سمجھے جاتے تھے۔ درجات کے لحاظ سے سب سے بہتر آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں وہ شمار ہوتا، جو سب سے زیادہ خیر خواہ ہوتا، اور مقام و مرتبہ کی رُو سے سب سے بڑا آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر میں وہ ہوتا جو غم خواری اور ہمدردی میں سب سے اچھا ہوتا۔ ‘‘ سیّدنا حسن رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : پھر میں نے سیّدنا حسین رضی اللہ عنہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹھنے کے متعلق سوال کیا تو انھوں نے کہا: ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی بیٹھتے یا اُٹھتے تو اللہ تعالیٰ کا ذکر ضرور کرتے، جب کسی مجلس میں آتے تو جہاں جگہ ملتی وہاں بیٹھ جاتے اور (صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو بھی) یہی حکم دیتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجلس کے ہر آدمی کو اس کا حصہ دیتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہم نشین یہ خیال بھی نہ کرتا کہ کوئی دوسرا شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر میں اس سے زیادہ معزز ہے۔ جو لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوتے، جب تک وہ نہ چلے جاتے آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں بیٹھے رہتے، اگر کوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ مانگتا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے ضرور دیتے یا نرم لہجے میں معذرت فرماتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کشادہ روئی اور خوش خلقی تمام لوگوں کو حاوی اور شامل تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تو ان کے لیے باپ کی طرح تھے اور وہ سارے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک برابر حق رکھتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس علم، حوصلہ، حیاء، امانت اور صبر کی ہوتی، جس میں آوازیں بلند نہ کی جاتیں، قابلِ احترام چیزوں پر عیب نہ لگایا جاتا، اور نہ ہی کسی کے عیوب کی اشاعت کی جاتی۔ تقویٰ اور پرہیزگاری کے علاوہ سب برابر ہوتے، سب ایک دوسرے کے لیے عاجزی اور انکساری سے پیش آتے۔ بڑے کی عزت و وقار، چھوٹے پر رحم، ضرورت مند کو ترجیح اور مسافر بے وطن کی حفاظت و دیکھ بھال کا لحاظ رکھا جاتا۔ ‘‘ سیّدنا حسین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : پھر میں نے اپنے والد محترم سے پوچھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم نشینوں کے متعلق کیسی تھی؟ تو انھوں نے فرمایا: ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ کشادہ روئی اور ہنس مکھی سے پیش آتے، نہایت نرم خو اور نرم پہلو تھے، ترش رو اور سخت دل نہیں تھے، نہ شور برپا کرتے، نہ بے ہودہ باتیں کرتے، نہ ہی کسی کو عیب لگاتے اور نہ ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم بخل کرتے۔ جو چیز پسند نہ ہوتی، اس سے بے پرواہ رہتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اُمیدوار کو اس کی نیکی سے مایوس نہیں فرماتے تھے اور نہ اس کو ناکام ہونے دیتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ذات کو تین چیزوں سے محفوظ رکھا: جھگڑے سے، بہت باتیں کرنے یا بہت مال اکٹھا کرنے سے، اور فضول و بے مقصد باتوں سے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کی تین باتوں کو چھوڑا ہوا تھا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی کی مذمت نہ کرتے، نہ کسی کو عیب لگاتے، اور نہ کسی کے نقائص تلاش کرتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم زبان سے وہی بات نکالتے جس کے ثواب کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اُمید ہوتی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کلام کرتے تو سب لوگ سرجھکادیتے گویا کہ ان کے سروں پر پرندے ہیں، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہوتے، تب وہ کلام کرتے۔ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بات کرنے میں جھگڑتے نہ تھے۔ بلکہ جو شخص بھی بات کرتا اس کے فارغ ہونے تک سب اس کے لیے خاموش رہتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب کی بات اسی طرح توجہ سے سنتے، جس طرح سب سے پہلے کی بات سنی ہوتی۔ ‘‘ ’’جس بات پر سب لوگ ہنستے آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس پر ہنستے اور لوگ جس بات پر تعجب کرتے آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس پر تعجب کرتے تھے۔ باہر سے آنے والے مسافر کی بول چال یا مانگنے میں زیادتی اور سختی پر صبر فرماتے تھے، اسی لیے آپ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم بھی یہ چاہتے تھے کہ کوئی باہر کے دیہات سے اجنبی آدمی آئے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرے، تاکہ وہ بھی اس سے مستفید ہوسکیں۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ’’جب تم کسی کو دیکھو کہ وہ اپنی ضرورت کی چیز مانگ رہا ہے، تو ضرور اس کی مدد کرو۔ ‘‘’’پوری پوری تعریف (جو مبالغہ سے خالی ہوتی) کرنے والے کی تعریف کو ہی قبول فرماتے، اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی کی بات کو اس وقت تک نہ کاٹتے، جب تک وہ حد سے تجاوز نہ کرجائے، جب وہ تجاوز کرتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی بات کو منع کردیتے یا وہاں سے اُٹھ کھڑے ہوتے۔ ‘‘
تشریح : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات میں عمل کی راہیں : مندرجہ بالا روایت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات خَلْقیہ اور خُلْقیہ کا بیان ہے۔ خلقی صفات کے بارے میں تو کہا جاسکتا ہے کہ وہ قابل اتباع نہیں ہیں، کیونکہ ان میں ہر انسان مجبور محض ہے۔ مثلاً آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ چودھویں رات کے چاند کی طرح چمکتا رہتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قد مبارک درمیانہ تھا۔ سر مبارک اعتدال کے ساتھ بڑا تھا۔ بال مبارک کچھ گھنگھریالے تھے، پیشانی مبارک کشادہ تھی، خمدار پلکیں تھیں وغیرذالك۔ لیکن وہ صفات جن کا تعلق خَلقی کے بجائے خُلقی صفات سے ہے، وہ قابل اتباع ہیں اور یہی ہمارے لیے سرمایۂ حیات ہیں کہ ہم ان کو اپنی زندگیوں میں لائیں۔ سیّدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما بھی اپنے ماموں ھند بن ابی ھالہ رضی اللہ عنہ سے یہی کہہ رہے ہیں کہ آپ مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات بتائیں تاکہ میں ان سے تعلق پیدا کروں اور ان کو حرزِ جان بنالوں۔ اور جب ھند بن ابی ھالہ رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات خَلقیہ کا ذکر کیا تو سیّدنا حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بول چال اور گفتگو کے متعلق کچھ ذکر کریں۔ پھر اس کے بعد جو کچھ ھند بن ابی ھالہ رضی اللہ عنہا نے ذکر کیا اس میں ہمارے لیے عمل کی راہیں متعین ہوتی ہیں، ان میں سے کچھ چیزیں مندرجہ ذیل ہیں : ۱۔ ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل غمگین رہتے اور ہمیشہ غور و فکر میں ڈوبے رہتے۔ ‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ صفت ایک نہایت سنجیدہ شخصیت کا نقشہ پیش کرتی ہے کیونکہ لااُبالی اور بے پروائی اختیار کرنے والے غور و فکر میں غلطاں اور غم و اندوہ میں غرق نہیں ہوتے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کون سے ایسے غم لاحق تھے، جن کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ غمگین رہتے۔ قرآن کریم میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ اَلَّا یَکُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَ﴾[الشعراء:۳] ’’ کہ ان کافروں، مشرکوں اور بے ایمانوں کے ایمان نہ لانے پر شاید آپ تو اپنی جان کھودیں گے۔ ‘‘ مفسر قرآن، فضیلۃ الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ تفسیر ’’احسن البیان‘‘ میں محولہ بالا آیت کے تحت لکھتے ہیں کہ ’’ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو انسانیت سے جو ہمدردی، اور ان کی ہدایت کے لیے جو تڑپ تھی اس آیت میں اسی کا اظہار ہے۔ ‘‘ ۲۔ ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لمبی دیر تک خاموشی اختیار کرتے اور بلاضرورت کوئی کلام نہ کرتے۔ ‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ صفت بلاوجہ اور ہر وقت زبان کو حرکت دینے والوں کے لیے دعوتِ عمل دیتی ہے کہ وہ بلامقصد باتوں، بے ہودہ کلمات، لچر گانے اور فحش کلامی سے پرہیز کریں۔ اور اپنی زبانوں کو اللہ کے ذکر، تلاوتِ قرآن اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے لیے استعمال کریں۔ ۳۔ ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کلام کی ابتداء اور انتہا اللہ کے ذکر سے کرتے۔ ‘‘ لہٰذا ہمیں بھی اپنے امور کا آغاز و منتھا اللہ تعالیٰ کی یاد سے کرنا چاہیے۔ ۴۔ ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سخت دل اور ظالم نہیں تھے۔ ‘‘ ہمارے دلوں کی کیفیت کیا ہے؟ ۵۔ ’’ کسی کا احسان، اگرچہ تھوڑا ہوتا اس کو بڑا خیال کرتے۔ ‘‘ ۶۔ ’’ کھانے پینے کی کسی چیز میں عیب زنی نہ کرتے۔ ‘‘ ۷۔ ’’ دنیا کے اُمور کی وجہ سے غضبناک نہ ہوتے، ہاں حق سے تجاوز کی جاتی تو انتقام لیے بغیر غصہ کو روکنے والی کوئی چیز نہ ہوتی۔ ‘‘ ۸۔ ’’ اپنی ذات کے لیے کبھی ناراض نہ ہوتے اور نہ انتقام لیتے۔ ‘‘ ۹۔ ’’ غصہ میں ہوتے تو منہ پھیرلیتے اور (مخاطب سے کلام کرنے سے) احتراز فرماتے۔ ‘‘ ۱۰۔ ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا زیادہ سے زیادہ ہنسنا صرف مسکراہٹ تک محدود رہتا تھا۔ ‘‘ ۱۱۔ ’’ اپنے گھر میں آکر اللہ تعالیٰ کی عبادت و ریاضت کے لیے اپنے وقت کا ایک حصہ مقرر فرماتے۔ ‘‘ ۱۲۔ ’’ لوگوں کو آپس میں جوڑنے کی کوشش کرتے اور انھیں ایک دوسرے سے متنفر نہ کرتے۔ ‘‘ ۱۳۔ ’’ اپنے ساتھیوں کے حالات دریافت فرماتے، اچھائی کو اچھا اور برائی کو (احسن انداز سے) برا کہتے۔ ‘‘ ۱۴۔ ’’ اپنے ہر کام میں میانہ روی اختیار کرتے۔ ‘‘ ۱۵۔ ’’ (دین و دنیا کے معاملات میں ) کبھی غفلت کا شکار نہ ہوتے کہ لوگ بھی غافل نہ ہوجائیں۔ ‘‘ ۱۶۔ ’’ اچھے اور پسندیدہ اخلاق و کردار والوں کو اپنے قرب سے سرفراز فرماتے۔ ‘‘ ۱۷۔ ’’ جب کسی مجلس میں جاتے تو جہاں جگہ ملتی، بیٹھ جاتے۔ ‘‘ ۱۸۔ ’’ تمام ہم مجلس ساتھیوں کو ایک نظر اور ایک ہی حیثیت دیتے، ہاں زیادہ تقوے والے لوگ زیادہ مقام و حیثیت پاتے۔ ‘‘ ۱۹۔ ’’ سائل کو خالی واپس نہ کرتے، کچھ نہ ہوتا تو اچھے انداز، اور نرمی سے معذرت کرلیتے۔ ‘‘ ۲۰۔ ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی (عمومی اور نجی نیز خصوصی) مجلس میں علم، حوصلہ، حیاء داری، امانت اور صبر جیسی عظیم صفات پر بحث ہوتی۔ ‘‘ ۲۱۔ ’’ آپ کی محفلوں میں حرمتوں کو پائمال نہ کیا جاتا، اور نہ ہی کسی کے عیوب کو پھیلایا جاتا۔ ‘‘ ۲۲۔ ’’ بڑے کی عزت و وقار اور چھوٹے پر رحم و شفقت آپ کا طرۂ امتیاز تھا۔ ‘‘ ۲۳۔ ’’ ضرورت مند و محتاج کی ضرورت و احتیاج پوری کرنا، اور مسافر بے وطن کی حفاظت و خیال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا شیوہ تھا۔ ‘‘ ۲۴۔ ’’ ہمیشہ کشادہ روئی اور ہنس مکھی کے ساتھ ملتے۔ ‘‘ ۲۵۔ ’’ لڑائی جھگڑے، شور شرابہ اور فضول و بے مقصد باتوں سے دُور رہتے۔ ‘‘ ۲۶۔ ’’ خواہ مخواہ کسی کی مذمت نہ کرتے، عیب زنی نہ کرتے اور زبان سے وہ کلمات نکالتے جن کے ثواب کی اُمید ہوتی۔ ‘‘ یہ وہ باتیں تھیں جو ھند بن ابی ھالہ، حسن بن علی اور حسین بن علی رضی الله عنہم کی روایت میں آتی ہیں۔ اور یہ سب کی سب ایسی ہیں جن کا تعلق صفاتِ خُلقیہ سے ہے، یعنی ان میں انسان مجبورِ محض نہیں، بلکہ یہ صرف کرنے سے پیدا ہوتی ہیں، اگر کوئی ان پر عمل کرنے کے لیے اپنے آپ کو آمادہ کرلے تو اس میں یہ صفات پیدا ہوجائیں گی۔ اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
تخریج : المعجم الکبیر للطبراني: ۲۲؍ ۱۵۵۔ المستدرك للحاکم: ۳؍ ۶۴۰، دلائل النبوة لأبی نعیم: ۳؍ ۶۷۲۔ دلائل النبوة للبیهقي: ۱؍ ۲۸۶۔ یہ روایت سخت ضعیف ہے، اس کی سند میں جمیع بن عمیر بن عبدالرحمن العجلی ضعیف رافضی ہے، اسے امام ابن حبان رحمہ اللہ کے علاوہ باقی سب محدثین نے ضعیف قرار دیا ہے۔ اسی لیے حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ اس روایت کی سند میں دوسری کمزوری یہ ہے کہ جمیع بن عمیر کا استاذ مجھول ہے۔ امام ترمذی کے علاوہ اصحابِ صحاح ستہ میں سے کسی نے اسے اپنی کتاب میں جگہ نہیں دی۔ امام بیہقی نے دلائل النبوۃ(دلائل النبوة للبیهقي (۱؍۲۸۶۔۲۹۷)۔) میں اس روایت کی ایک اور سند ذکر کی ہے، لیکن اس میں حسن بن محمد العقیقی العلوی ہے، جو متہم بالکذب ہے۔ اسی طرح بیہقی کی سند میں علی بن جعفر بن محمد بھی کمزور راوی ہے۔ اسی لیے علامہ البانی رحمہ اللہ نے اسے ’’ سلسلة ضعیفة ‘‘ میں تخریج کیا ہے۔ علامہ البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : یہ حدیث متفرق ابواب میں ایک ہی سند کے ساتھ اصل کتاب میں موجود تھی، تو میں نے اپنے اجتھاد سے سب کو یکجا کردیا۔ پھر میں نے دیکھا کہ یہ روایت یعقوب بن سفیان الفسوی رحمہ اللہ کی روایت کے مطابق ہے، اس نے بھی اس کو اکٹھا روایت کیا ہے اور ان سے امام ابن کثیر رحمہ اللہ نے بھی ’’ البدایة ‘‘ میں نقل کیا ہے، اور کہا ہے کہ ’’یہ لمبی حدیث حافظ ابوعیسیٰ ترمذی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ’’ شمائل ‘‘ میں سفیان بن وکیع سے بیان کی ہے۔ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ نے اس میں اشارہ تک نہیں کیا کہ حافظ ابوعیسیٰ ترمذی نے اس کو متفرق سندوں سے روایت کیا ہے۔ البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں پھر میں نے یہی روایت ابونعیم کے ہاں بھی ایک ہی سیاق میں دیکھی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات میں عمل کی راہیں : مندرجہ بالا روایت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات خَلْقیہ اور خُلْقیہ کا بیان ہے۔ خلقی صفات کے بارے میں تو کہا جاسکتا ہے کہ وہ قابل اتباع نہیں ہیں، کیونکہ ان میں ہر انسان مجبور محض ہے۔ مثلاً آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ چودھویں رات کے چاند کی طرح چمکتا رہتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قد مبارک درمیانہ تھا۔ سر مبارک اعتدال کے ساتھ بڑا تھا۔ بال مبارک کچھ گھنگھریالے تھے، پیشانی مبارک کشادہ تھی، خمدار پلکیں تھیں وغیرذالك۔ لیکن وہ صفات جن کا تعلق خَلقی کے بجائے خُلقی صفات سے ہے، وہ قابل اتباع ہیں اور یہی ہمارے لیے سرمایۂ حیات ہیں کہ ہم ان کو اپنی زندگیوں میں لائیں۔ سیّدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما بھی اپنے ماموں ھند بن ابی ھالہ رضی اللہ عنہ سے یہی کہہ رہے ہیں کہ آپ مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات بتائیں تاکہ میں ان سے تعلق پیدا کروں اور ان کو حرزِ جان بنالوں۔ اور جب ھند بن ابی ھالہ رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات خَلقیہ کا ذکر کیا تو سیّدنا حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بول چال اور گفتگو کے متعلق کچھ ذکر کریں۔ پھر اس کے بعد جو کچھ ھند بن ابی ھالہ رضی اللہ عنہا نے ذکر کیا اس میں ہمارے لیے عمل کی راہیں متعین ہوتی ہیں، ان میں سے کچھ چیزیں مندرجہ ذیل ہیں : ۱۔ ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل غمگین رہتے اور ہمیشہ غور و فکر میں ڈوبے رہتے۔ ‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ صفت ایک نہایت سنجیدہ شخصیت کا نقشہ پیش کرتی ہے کیونکہ لااُبالی اور بے پروائی اختیار کرنے والے غور و فکر میں غلطاں اور غم و اندوہ میں غرق نہیں ہوتے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کون سے ایسے غم لاحق تھے، جن کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ غمگین رہتے۔ قرآن کریم میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ اَلَّا یَکُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَ﴾[الشعراء:۳] ’’ کہ ان کافروں، مشرکوں اور بے ایمانوں کے ایمان نہ لانے پر شاید آپ تو اپنی جان کھودیں گے۔ ‘‘ مفسر قرآن، فضیلۃ الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ تفسیر ’’احسن البیان‘‘ میں محولہ بالا آیت کے تحت لکھتے ہیں کہ ’’ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو انسانیت سے جو ہمدردی، اور ان کی ہدایت کے لیے جو تڑپ تھی اس آیت میں اسی کا اظہار ہے۔ ‘‘ ۲۔ ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لمبی دیر تک خاموشی اختیار کرتے اور بلاضرورت کوئی کلام نہ کرتے۔ ‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ صفت بلاوجہ اور ہر وقت زبان کو حرکت دینے والوں کے لیے دعوتِ عمل دیتی ہے کہ وہ بلامقصد باتوں، بے ہودہ کلمات، لچر گانے اور فحش کلامی سے پرہیز کریں۔ اور اپنی زبانوں کو اللہ کے ذکر، تلاوتِ قرآن اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے لیے استعمال کریں۔ ۳۔ ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کلام کی ابتداء اور انتہا اللہ کے ذکر سے کرتے۔ ‘‘ لہٰذا ہمیں بھی اپنے امور کا آغاز و منتھا اللہ تعالیٰ کی یاد سے کرنا چاہیے۔ ۴۔ ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سخت دل اور ظالم نہیں تھے۔ ‘‘ ہمارے دلوں کی کیفیت کیا ہے؟ ۵۔ ’’ کسی کا احسان، اگرچہ تھوڑا ہوتا اس کو بڑا خیال کرتے۔ ‘‘ ۶۔ ’’ کھانے پینے کی کسی چیز میں عیب زنی نہ کرتے۔ ‘‘ ۷۔ ’’ دنیا کے اُمور کی وجہ سے غضبناک نہ ہوتے، ہاں حق سے تجاوز کی جاتی تو انتقام لیے بغیر غصہ کو روکنے والی کوئی چیز نہ ہوتی۔ ‘‘ ۸۔ ’’ اپنی ذات کے لیے کبھی ناراض نہ ہوتے اور نہ انتقام لیتے۔ ‘‘ ۹۔ ’’ غصہ میں ہوتے تو منہ پھیرلیتے اور (مخاطب سے کلام کرنے سے) احتراز فرماتے۔ ‘‘ ۱۰۔ ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا زیادہ سے زیادہ ہنسنا صرف مسکراہٹ تک محدود رہتا تھا۔ ‘‘ ۱۱۔ ’’ اپنے گھر میں آکر اللہ تعالیٰ کی عبادت و ریاضت کے لیے اپنے وقت کا ایک حصہ مقرر فرماتے۔ ‘‘ ۱۲۔ ’’ لوگوں کو آپس میں جوڑنے کی کوشش کرتے اور انھیں ایک دوسرے سے متنفر نہ کرتے۔ ‘‘ ۱۳۔ ’’ اپنے ساتھیوں کے حالات دریافت فرماتے، اچھائی کو اچھا اور برائی کو (احسن انداز سے) برا کہتے۔ ‘‘ ۱۴۔ ’’ اپنے ہر کام میں میانہ روی اختیار کرتے۔ ‘‘ ۱۵۔ ’’ (دین و دنیا کے معاملات میں ) کبھی غفلت کا شکار نہ ہوتے کہ لوگ بھی غافل نہ ہوجائیں۔ ‘‘ ۱۶۔ ’’ اچھے اور پسندیدہ اخلاق و کردار والوں کو اپنے قرب سے سرفراز فرماتے۔ ‘‘ ۱۷۔ ’’ جب کسی مجلس میں جاتے تو جہاں جگہ ملتی، بیٹھ جاتے۔ ‘‘ ۱۸۔ ’’ تمام ہم مجلس ساتھیوں کو ایک نظر اور ایک ہی حیثیت دیتے، ہاں زیادہ تقوے والے لوگ زیادہ مقام و حیثیت پاتے۔ ‘‘ ۱۹۔ ’’ سائل کو خالی واپس نہ کرتے، کچھ نہ ہوتا تو اچھے انداز، اور نرمی سے معذرت کرلیتے۔ ‘‘ ۲۰۔ ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی (عمومی اور نجی نیز خصوصی) مجلس میں علم، حوصلہ، حیاء داری، امانت اور صبر جیسی عظیم صفات پر بحث ہوتی۔ ‘‘ ۲۱۔ ’’ آپ کی محفلوں میں حرمتوں کو پائمال نہ کیا جاتا، اور نہ ہی کسی کے عیوب کو پھیلایا جاتا۔ ‘‘ ۲۲۔ ’’ بڑے کی عزت و وقار اور چھوٹے پر رحم و شفقت آپ کا طرۂ امتیاز تھا۔ ‘‘ ۲۳۔ ’’ ضرورت مند و محتاج کی ضرورت و احتیاج پوری کرنا، اور مسافر بے وطن کی حفاظت و خیال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا شیوہ تھا۔ ‘‘ ۲۴۔ ’’ ہمیشہ کشادہ روئی اور ہنس مکھی کے ساتھ ملتے۔ ‘‘ ۲۵۔ ’’ لڑائی جھگڑے، شور شرابہ اور فضول و بے مقصد باتوں سے دُور رہتے۔ ‘‘ ۲۶۔ ’’ خواہ مخواہ کسی کی مذمت نہ کرتے، عیب زنی نہ کرتے اور زبان سے وہ کلمات نکالتے جن کے ثواب کی اُمید ہوتی۔ ‘‘ یہ وہ باتیں تھیں جو ھند بن ابی ھالہ، حسن بن علی اور حسین بن علی رضی الله عنہم کی روایت میں آتی ہیں۔ اور یہ سب کی سب ایسی ہیں جن کا تعلق صفاتِ خُلقیہ سے ہے، یعنی ان میں انسان مجبورِ محض نہیں، بلکہ یہ صرف کرنے سے پیدا ہوتی ہیں، اگر کوئی ان پر عمل کرنے کے لیے اپنے آپ کو آمادہ کرلے تو اس میں یہ صفات پیدا ہوجائیں گی۔ اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!