شمائل ترمذی - حدیث 52

كِتَابُ بَابُ مَا جَاءَ فِي كُحْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّ خَيْرَ أَكْحَالِكُمُ الْإِثْمِدُ، يَجْلُو الْبَصَرَ، وَيُنْبِتُ الشَّعْرَ))

ترجمہ شمائل ترمذی - حدیث 52

کتاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سرمہ لگانا ’’ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں ؛ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے تمام سرموں سے بہترین سرمہ اثمد ہے، یہ نظر کو روشن کرتا ہے اور (پلکوں کے ) بال اُگاتا ہے۔ ‘‘
تخریج : یہ حدیث صحیح ہے۔ سنن أبي داود، کتاب اللباس (۴ ؍ ۴۰۶۱) وکتاب الطب (۴ ؍ ۳۸۷۸)، ابن ماجة، کتاب الطب (۲ ؍ ۳۴۹۷)، سنن نسائي، کتاب الزینة (۸ ؍ ۵۱۲۸)، طبقات ابن سعد (۱ ؍ ۴۸۴)، مسند أحمد بن حنبل (۲۰۴۷)۔ امام البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : اس کی سند صحیح مسلم کی شرط کے مطابق ہے اور اسے امام نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔