شمائل ترمذی - حدیث 50

كِتَابُ بَابُ مَا جَاءَ فِي كُحْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّبَّاحِ الْهَاشِمِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ،أَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ، (ح) وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ،حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: ((كَانَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَكْتَحِلُ قَبْلَ أَنْ يَنَامَ بِالْإِثْمِدِ ثَلَاثًا فِي كُلِّ عَيْنٍ)) وَقَالَ يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، فِي حَدِيثِهِ: ((إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَتْ لَهُ مُكْحُلَةٌ يَكْتَحِلُ مِنْهَا عِنْدَ النَّوْمِ ثَلَاثًا فِي كُلِّ عَيْنٍ))

ترجمہ شمائل ترمذی - حدیث 50

کتاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سرمہ لگانا ’’ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم سونے سے پہلے ہر ایک آنکھ مبارک میں اثمد سرمے کی تین سلائی لگایا کرتے تھے۔ اور یزید بن ہارون اپنی روایت میں کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک سرمہ دانی تھی جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نیند سے پہلے ہر آنکھ میں تین بار سرمہ لگاتے تھے۔ ‘‘
تخریج : یہ حدیث اس سند کے ساتھ سخت ضعیف ہے، راوی عباد بن منصور سوء حفظ، تدلیس اور حافظہ میں تغیر‘‘ کی وجہ سے ضعیف ہے، البتہ اس کی شاہد سیّدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اثمد سرمہ کی تین سلائیاں دائیں آنکھ میں اور تین سلائیاں بائیں آنکھ میں لگاتے تھے۔ اسی طرح رات کو سرمہ لگانے کا ذکر سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی روایت میں آتا ہے، جو آئندہ سطور میں آرہی ہے۔