شمائل ترمذی - حدیث 411
كِتَابُ بَابُ: مَا جَاءَ فِي رُؤْيَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَنَامِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ: ((إِذَا ابْتُلِيتَ بِالْقَضَاءِ فَعَلَيْكَ بِالْأَثَرِ))
ترجمہ شمائل ترمذی - حدیث 411
کتاب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنے کا بیان
’’سیّدنا عبداللہ بن مبارک نے فرمایا: جب تجھے عہدہ ٔ قضا کی آزمائش میں ڈالا جائے تو تم اثر(حدیث) پر عمل کرنا لازم پکڑو۔‘‘
تخریج : عہدۂ قضا یعنی کسی کو قاضی یا جج بنا دیا جانا بہت بڑی آزمائش ہے کہ حق وسچ پر فیصلہ کرے تو امراء و سلاطین کے ہاں مطعون ٹھہرے اور اگر امراء و سلاطین کا خیال رکھے تو اللہ تعالیٰ کے ہاں مجرم بن جائے۔ ایسی پیچیدہ صورتِ حال میں آثارِ نبوی و آثارِ صحابہ کو لازم پکڑنا نجات کا ذریعہ ہے۔