شمائل ترمذی - حدیث 405

كِتَابُ بَابُ: مَا جَاءَ فِي رُؤْيَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَنَامِ قَالَ أَبُو عِيسَى: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ حُجْرٍ يَقُولُ: قَالَ خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ: ((رَأَيْتُ عَمْرَو بْنَ حُرَيْثٍ صَاحِبَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا غُلَامٌ صَغِيرٌ))

ترجمہ شمائل ترمذی - حدیث 405

کتاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنے کا بیان ’’امام ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں میں نے علی بن حجر سے سنا وہ فرماتے تھے خلف بن خلیفہ نے فرمایا میں نے صحابیٔ رسول عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ کو دیکھا میں اس وقت چھوٹی عمر کا بچہ تھا۔‘‘
تخریج : گذشتہ حدیث کی سند میں خلف بن خلیفہ ایک راوی ہیں۔ اس سند کو امام ترمذی اس لیے لائے ہیں تاکہ خلف بن خلیفہ کا تابعی ہونا بیان کیا جائے۔