شمائل ترمذی - حدیث 404

كِتَابُ بَابُ: مَا جَاءَ فِي رُؤْيَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَنَامِ حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي)) قَالَ أَبُو عِيسَى:((وَأَبُو مَالِكٍ هَذَا هُوَ: سَعْدُ بْنُ طَارِقِ بْنِ أَشْيَمَ، وَطَارِقُ بْنُ أَشْيَمَ هُوَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ رَوَى عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَادِيثَ ))

ترجمہ شمائل ترمذی - حدیث 404

کتاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنے کا بیان ’’سیّدنا ابو مالک اشجعی اپنے والد(طارق بن اشیم رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس شخص نے خواب میں مجھے دیکھا اس نے مجھے ہی دیکھا ہے۔‘‘ امام ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ابو مالک سے مراد سعد بن طارق بن اشیم ہیں طارق بن اشیم صحابیٔ رسول تھے جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے چند احادیث روایت کی ہیں۔
تشریح : اس حدیث کا مضمون بھی پہلی دو حدیثوں کے مطابق ہی ہے۔
تخریج : یہ حدیث صحیح ہے۔ مسند أحمد بن حنبل (۳؍۴۷۲، ۶؍۳۹۴)، المعجم الکبیر للطبراني (۸؍۳۲۶)، مصنف ابن أبي شیبة (۶؍۱۷۴ برقم ۳۰۴۶۶) اس حدیث کا مضمون بھی پہلی دو حدیثوں کے مطابق ہی ہے۔