شمائل ترمذی - حدیث 402

كِتَابُ بَابُ: مَا جَاءَ فِي رُؤْيَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَنَامِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَمَثَّلُ بِي))

ترجمہ شمائل ترمذی - حدیث 402

کتاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنے کا بیان ’’سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس شخص نے مجھے خواب میں دیکھا اس نے مجھے ہی دیکھاکیونکہ شیطان میری شکل و صورت میں متمثل نہیں ہو سکتا۔‘‘
تشریح : شیطان ہر شخص کی صورت اختیار کر کے خواب میں لوگوں کو دھوکہ دے سکتا ہے مگر اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل و صورت اختیار کر کے خواب میں آنے پر قدرت نہیں ہے لہٰذا جو شخص عالمِ رویاء میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرتا ہے وہ یقین رکھے کہ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہی دیکھا ہے۔
تخریج : صحیح بخاري، کتاب التعبیر، باب من رای النبي صلی الله علیه وسلم في النمام، صحیح مسلم، کتاب الرویاء۔ شیطان ہر شخص کی صورت اختیار کر کے خواب میں لوگوں کو دھوکہ دے سکتا ہے مگر اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل و صورت اختیار کر کے خواب میں آنے پر قدرت نہیں ہے لہٰذا جو شخص عالمِ رویاء میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرتا ہے وہ یقین رکھے کہ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہی دیکھا ہے۔