كِتَابُ بَابُ: مَا جَاءَ فِي سِنِّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَا بْنُ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: ((مَكَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ سَنَةً يُوحَى إِلَيْهِ، وَبِالْمَدِينَةِ عَشْرًا، وَتُوُفِّيَ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ))
کتاب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک کا بیان
’’سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (بعثت کے بعد) تیرہ برس مکہ مکرمہ میں مقیم رہے اور دس برس مدینہ منورہ میں گذارے، اور تریسٹھ سال کی عمر میں وفات پائی۔
تشریح :
مکہ مکرمہ ٹھہرنے کے متعلق بعض روایات میں تیرہ سال اور بعض میں دس سال منقول ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پہلی وحی کے بعد کچھ عرصہ فترۃ وحی رہی یعنی وحی بند رہی، یہ مدت تقریباً دو اڑھائی سال کی ہے تو جنہوں نے تیرہ سال بتائے انہوں نے فترۃ کی مدت شامل کی اور کسر کا اعتبار نہ کیا، اور جنہوں نے دس سال بیان کی انہوں نے فترۃ کی مدت شامل نہ کی، بعض نے پندرہ سال بھی کہا ہے تو انہوں نے اس میں وہ عرصہ بھی شامل کیا جس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف آواز سنی یا نور اور روشنی دیکھی مگر براہِ راست فرشتے کو نہیں دیکھا۔
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم دس سال مدینہ منورہ میں مقیم رہے اور ۶۳ برس کی عمر میں وفات پائی۔ میرک کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر بارے تین روایات ہیں ایک ساٹھ سال کی، ایک پینسٹھ سال کی اور ایک تریسٹھ سال کی۔ یہ آخری زیادہ مشہور ہے۔ ساٹھ سال والی روایت اور تریسٹھ سال والی روایت کے درمیان تطبیق یہ ہے کہ کسر کو نظر انداز کر دیا گیا۔ اور پینسٹھ سال والی روایت میں سال ولادت اور سال وفات کو شامل کر کے ذکر کیا گیا۔
مدینہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قیام کا عرصہ بالاتفاق دس سال ہے۔
تخریج :
صحیح بخاري،کتاب مناقب الأنصار (۷؍۳۹۰۲) صحیح مسلم، کتاب الفضائل (۴؍۸۲۷)