شمائل ترمذی - حدیث 3

كِتَابُ بَابُ مَا جَاءَ فِي خَلْقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ يَقُولُ: ((كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مَرْبُوعًا بَعِيدَ مَا بَيْنَ الْمَنْكِبَيْنِ، عَظِيمَ الْجُمَّةِ إِلَى شَحْمَةِ أُذُنَيْهِ الْيُسْرَى، عَلَيْهِ حُلَّةٌ حَمْرَاءُ، مَا رَأَيْتُ شَيْئًا قَطُّ أَحْسَنَ مِنْهُ))

ترجمہ شمائل ترمذی - حدیث 3

کتاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارک کا بیان ’’ ابواسحق فرماتے ہیں میں نے سیّدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے سنا وہ فرماتے تھے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم درمیانے قد والے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سینہ کشادہ اور چوڑا تھا، آپ کے بال کانوں کی لو تک لمبے تھے۔ آپ سرخ جوڑا پہنے ہوئے تھے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ حسین کوئی بھی نہیں دیکھا۔ ‘‘
تخریج : صحیح بخاري، کتاب المناقب، باب صفة النبي صلى الله عليه وسلم، حدیث: ۳۵۵۱۔ وکتاب اللباس، حدیث: ۵۸۴۸۔ صحیح مسلم، کتاب الفضائل، باب في صفة النبي صلى الله عليه وسلم، حدیث: ۲۳۳۷۔ سنن أبي داؤد، کتاب اللباس، باب في الرخصة في ذلك اور کتاب الترجل باب ماجاء في الشعر، حدیث: ۴۱۸۴۔ سنن ابن ماجة، حدیث: ۳۶۹۹۔ سنن النسائي، کتاب الزینة، باب اتخاذ الجمة۔ سنن الترمذي، کتاب اللباس، حدیث: ۱۷۲۴۔