شمائل ترمذی - حدیث 285

كِتَابُ بَابُ صَلَاةِ الضُّحَى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ں حَدَّثَنِي حَكِيمُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الزِّيَادِيُّ ںحَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الرَّبِيعِ الزِّيَادِيُّ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: ((أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي الضُّحَى سِتَّ رَكَعَاتٍ))

ترجمہ شمائل ترمذی - حدیث 285

کتاب نمازِ ضحیٰ (چاشت) کا بیان ’’ سیّدنا أنس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نمازِ چاشت چھ رکعت پڑھتے تھے۔ ‘‘
تشریح : یہ اکثر یا غالب طور پر نہیں بلکہ کبھی کبھار ایسا ہوتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم چھ رکعتیں پڑھتے تھے۔ اکثریتی عمل چار رکعت پڑھنے کا ہے۔ واللہ أعلم۔
تخریج : یہ حدیث اپنے شواہد کے ساتھ صحیح ہے۔ اس کی سند میں حکیم بن معاویہ زیادی مستور ہے، جیسا کہ تقریب التہذیب میں ہے، اسی طرح زیاد بن عبیداللہ بن ربیع زیادی مقبول ہے، جس کے پیش نظر یہ حدیث حسن بنتی ہے، لیکن اس کے معجم الاوسط طبرانی میں اور شواہد بھی ہیں، جس سے یہ درجہ صحت کو پہنچ جاتی ہے۔ واللہ أعلم۔ یہ اکثر یا غالب طور پر نہیں بلکہ کبھی کبھار ایسا ہوتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم چھ رکعتیں پڑھتے تھے۔ اکثریتی عمل چار رکعت پڑھنے کا ہے۔ واللہ أعلم۔