كِتَابُ بَابُ مَا جَاءَ فِي عِبَادَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ،أَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ يَعْنِي ابْنَ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ مِنَ اللَّيْلِ فَلْيَفْتَتِحْ صَلَاتَهُ بِرَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ))
کتاب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کابیان
’’سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی ایک رات کو قیام کرے تو دو ہلکی پھلکی رکعتیں شروع میں پڑھے۔‘‘
تشریح :
کیونکہ اس طرح عبادت میں بوجھل پن کا احساس نہیں ہوتا، بلکہ نشاط و چستی پیدا ہوتی ہے نیز ایسا کرنے میں بتدریج قلیل سے کثیر تک پہنچا جائے اس سے یہ بھی واضح ہوا کہ بلا کسی ضرورت و عذر دو رکعت تہجد پر اقتصار نہیں کرنا چاہیے۔
تخریج :
صحیح مسلم، کتاب صلوٰۃ المسافرین (۱؍۱۹۸ برقم ۵۳۲)