شمائل ترمذی - حدیث 26

كِتَابُ بَابُ مَا جَاءَ فِي شَعْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ قَالَ: أَنَا أَبُو قَطَنٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: ((كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرْبُوعًا، بَعِيدَ مَا بَيْنَ الْمِنْكَبَيْنِ، وَكَانَتْ جُمَّتُهُ تَضْرِبُ شَحْمَةَ أُذُنَيْهِ))

ترجمہ شمائل ترمذی - حدیث 26

کتاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک بالوں کا بیان ’’ سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وجود و خلقت کے اعتبار سے میانے قدوالے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں کندھوں کے درمیان کچھ دوری تھی، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک جمّہ بال کانوں کی لو پر پڑتے تھے۔ ‘‘
تخریج : صحیح بخاري، کتاب المناقب (۳۵۵۱)، کتاب اللباس (۵۸۴۸)، صحیح مسلم، کتاب الفضائل (۱۸۱۸)، سنن النسائي، کتاب الزینة (۵۲۴۷)۔