شمائل ترمذی - حدیث 238

كِتَابُ بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ كَلَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الشِّعْرِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ أَصْدَقَ كَلِمَةٍ قَالَهْا الشَّاعِرُ كَلِمَةُ لَبِيدٍ: أَلَا كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلَا اللَّهَ بَاطِلٌ،وَكَادَ أُمَيَّةُ بْنُ أَبِي الصَّلْتِ أَنْ يُسْلِمَ "

ترجمہ شمائل ترمذی - حدیث 238

کتاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اشعار کہنے کاانداز ’’سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کلام بھی شاعر نے کہا اس میں سب سے سچا کلام لبید کا یہ قول ہے۔ ’’أَلَاکُلُّ شَيْئٍ مَا خَلَا اللّٰهُ بَاطِلُ‘‘ خبردار! اللہ تعالیٰ کے سوا ہر چیز باطل (فانی) ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اور قریب تھا کہ امیہ بن ابی صلت مسلمان ہوجاتا۔‘‘
تشریح : حدیث الباب میں شعر کا پہلا مصرعہ مذکور ہے مکمل شعر یہ ہے۔ أَلَاکُلُّ شَيْئٍ مَا خَلَا اللّٰهُ بَاطِلُ وَکُلُّ نَعِیْمٍ لَا مَحَالَةَ زَائِلُ نَعِیْمُكَ فِی الدُّنْیَا غَرُوْرٌ وَحَسْرَةٌ وَأَنْتَ قَرِیْبًا عَنْ مَقِیْلِكَ رَاحِلُ اللہ عزوجل کے علاوہ دنیا کی ہر چیز فانی ہے اور بلاشبہ ہر نعمت ختم ہوجانے والی ہے۔ تیرے پاس موجود دنیا کی تمام نعمتیں دھوکہ اور حسرت ہیں اور خود تو بھی جلد اس دارِ فانی سے کوچ کرنے والا ہے۔
تخریج : صحیح بخاري، کتاب الأدب (۱۰؍۶۱۴۷)، صحیح مسلم، کتاب الشعر (۴؍۲ برقم ۱۷۶۹، ۱۷۶۸)، سنن ترمذي، أبواب الأدب (۵؍۲۸۴۹)، سنن ابن ماجة، کتاب الأدب (۲؍۷۳۵۷)۔ مسند أحمد بن حنبل (۲؍۲۴۸، ۳۹۱، ۳۹۳، ۴۴۴، ۴۵۸، ۴۸۰، ۴۸۱)۔ حدیث الباب میں شعر کا پہلا مصرعہ مذکور ہے مکمل شعر یہ ہے۔ أَلَاکُلُّ شَيْئٍ مَا خَلَا اللّٰهُ بَاطِلُ وَکُلُّ نَعِیْمٍ لَا مَحَالَةَ زَائِلُ نَعِیْمُكَ فِی الدُّنْیَا غَرُوْرٌ وَحَسْرَةٌ وَأَنْتَ قَرِیْبًا عَنْ مَقِیْلِكَ رَاحِلُ اللہ عزوجل کے علاوہ دنیا کی ہر چیز فانی ہے اور بلاشبہ ہر نعمت ختم ہوجانے والی ہے۔ تیرے پاس موجود دنیا کی تمام نعمتیں دھوکہ اور حسرت ہیں اور خود تو بھی جلد اس دارِ فانی سے کوچ کرنے والا ہے۔