كِتَابُ بَابُ مَا جَاءَ فِي خَلْقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ الْبَصْرِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: ((كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَبْعَةً، لَيْسَ بِالطَّوِيلِ وَلَا بِالْقَصِيرِ، حَسَنَ الْجِسْمِ، وَكَانَ شَعْرُهُ لَيْسَ بِجَعْدٍ وَلَا سَبْطٍ أَسْمَرَ اللَّوْنِ، إِذَا مَشَى يَتَكَفَّأُ))
کتاب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارک کا بیان
’’ سیّدنا أنس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم درمیانے قد والے تھے نہ ہی بہت لمبے تھے اور نہ بہت پست قامت، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم مبارک نہایت خوبصورت تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال نہ بہت زیادہ گھنگھریالے تھے اور نہ ہی بالکل سیدھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رنگ مبارک گندمی تھا جب آپ چلتے تو طاقت سے چلتے اور دائیں بائیں مائل ہوجاتے۔ ‘‘
تخریج : صحیح بخاري، کتاب اللباس، باب الجعد، حدیث: ۵۹۰۰۔ صحیح مسلم، کتاب الفضائل، باب صفة شعره وصفاته وحلیته، حدیث: ۲۳۳۸۔ سنن ترمذي، کتاب اللباس: ۱۷۵۶۔ وکتاب المناقب: ۳۶۲۷۔ سنن النسائي، کتاب الزینة۔