شمائل ترمذی - حدیث 187

كِتَابُ بَابُ مَا جَاءَ فِي قَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ الطَّعَامِ وَبَعْدَمَا يَفْرُغُ مِنْهُ حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ، عَنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رِيَاحٍ، عَنْ أَبِيهِ رِيَاحِ بْنِ عَبِيدَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا فَرَغَ مِنْ طَعَامِهِ قَالَ: ((الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِينَ))

ترجمہ شمائل ترمذی - حدیث 187

کتاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کھانا کھانے سے پہلے اور بعد کی دعائیں ’’سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانا تناول فرمانے سے فارغ ہو تے تو پڑھتے ’’أَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِیْنَ‘‘ کہ تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھلایا اور پلایا، اور ہمیں مسلمان بنایا۔‘‘
تشریح : کھانا کھانے کے بعد جو دعا آج عامۃ الناس پڑھتے ہیں وہ یہی دعا ہے حالانکہ یہ دعا سنداً نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ہے اس دعا کی بجائے اگلی حدیث میں جو دعا آرہی ہے اسے معمول بنانا چاہیے۔ واللہ هوالموفق۔
تخریج : یہ حدیث ضعیف ہے۔ اس کی سند میں اسماعیل بن ریاح مجہول راوی ہیں۔ سنن أبي داود،کتاب الأطعمة، باب مایقول الرجل إذا طعم (۳؍۳۸۵۰)، سنن ترمذي، أبواب الدعوات، باب ما یقول إذا فرغ من الطعام (۵؍۳۴۵۷)، مسند أحمد بن حنبل (۳؍۳۲،۹۸)، سنن ابن ماجة (۲؍۳۲۸۳)، عمل الیوم واللیلة للنسائي(ص : ۲۶۵) عمل الیوم واللیلة لابن السني ( ص : ۱۳۷)، أخلاق النبي صلى الله عليه وسلم لأ بی الشیخ (ص : ۲۳۷) امام ناصر الدین البانی رحمہ اللہ نے بھی اس روایت کو مختصر شمائل میں ضعیف قراردیا ہے۔ کھانا کھانے کے بعد جو دعا آج عامۃ الناس پڑھتے ہیں وہ یہی دعا ہے حالانکہ یہ دعا سنداً نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ہے اس دعا کی بجائے اگلی حدیث میں جو دعا آرہی ہے اسے معمول بنانا چاہیے۔ واللہ هوالموفق۔