شمائل ترمذی - حدیث 179

كِتَابُ بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ إِدَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَحْيَى الْأَسْلَمِيِّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ الْأَعْوَرِ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ كِسْرَةً مِنْ خُبْزِ الشَّعِيرِ فَوَضَعَ عَلَيْهَا تَمْرَةً وَقَالَ: ((هَذِهِ إِدَامُ هَذِهِ وَأَكَلَ))

ترجمہ شمائل ترمذی - حدیث 179

کتاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سالن کا بیان میں ’’سیدنا یوسف بن عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہما سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کی روٹی کا ایک ٹکڑا لیا اور اس پر ایک کھجور رکھ کر فرمایا : یہ اس روٹی کا سالن ہے اور تناول فرمالیا۔
تخریج : یہ حدیث ضعیف ہے۔ سنن أبي داود،کتاب الأیمان والنذور، باب الرجل یحلف أن لا یتأوم (۳؍۳۲۵۹،۳۲۶۰)، السنن الکبری للبیهقي (۱۰؍۶۳)، شرح السنة للبغوي (۶؍۲۸۸)، امام ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے فتح الباری، میں (۱۱؍۵۸۰) اسے حسن قرار دیا ہے۔ لیکن تقریب التھذیب میں فرماتے ہیں یزید بن ابی امیہ مجہول ہے امام ھیثمی رحمہ اللہ نے اس رو ایت کو مجمع الزوائد (۵؍۴۰) میں نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ اسے ابویعلی نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں یحیی بن العلاء ضعیف ہے۔ اس حدیث کا ایک شاھد طبرانیٰ کی المعجم الأوسط میں ہے اس کی سند میں محمد بن کثیر بن مروان ضعیف ہے اس طرح طبرانی کی المعجم الأوسط میں ایک اور شاھد بھی ہے جس کی سند میں ہارون محمد ابوالطیب کذاب ہے قاله الهیثمي فی المجمع (۵؍۴۱)۔