كِتَابُ بَابُ مَا جَاءَ فِي خَلْقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ الزُّهْرِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ابْنُ أَخِي مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: ((كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْلَجَ الثَّنِيَّتَيْنِ، إِذَا تَكَلَّمَ رُئِيَ كَالنُّورِ يَخْرُجُ مِنْ بَيْنِ ثَنَايَاهُ))
کتاب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارک کا بیان
’’ سیدنا (عبداللہ) ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ثنایا اور رباعیات کے درمیان قدرے فاصلہ تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کلام کرتے، تو دکھائی دیتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دو دانتوں کے درمیان سے نور جیسی کوئی روشنی نکل رہی ہے۔ ‘‘
تخریج : سنن دارمي؍ مقدمة: ۱ ؍ ۵۸۔ شرح السنة از امام بغوي: ۷ ؍ ۳۵۳۸۔ دلائل النبوة از امام بیهقي: ۱ ؍ ۲۱۵۔ المعجم الأوسط للطبراني کما فی المجمع: ۸ ؍ ۲۷۹۔ امام ہیثمی فرماتے ہیں : اس روایت کی سند میں عبدالعزیز بن ثابت زہری ہے جو کہ ’’ضعیف‘‘ بلکہ ’’متروک‘‘ ہے۔ امام ناصر الدین البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو سخت ضعیف کہا ہے، دیکھئے: ’’ سلسلة الأحادیث الضعیفة ‘‘ حدیث نمبر: ۴۲۲۰۔