كِتَابُ بَابُ مَا جَاءَ فِي خَلْقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، الْمَعْنَى وَاحِدٌ، قَالَا: أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الطُّفَيْلِ يَقُولُ: ((رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا بَقِيَ عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ أَحَدٌ رَآهُ غَيْرِي)) ، قُلْتُ: صِفْهُ لِي، قَالَ: ((كَانَ أَبْيَضَ مَلِيحًا مُقَصَّدًا))
کتاب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارک کا بیان
ََ’’ سعید (بن ایاس) الجریری فرماتے ہیں : میں نے ابوالطفیل سے سنا، وہ فرماتے تھے: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے اور اب روئے زمین پر میرے سوا کوئی شخص باقی نہیں رہا، جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہو۔ (سعید کہتے ہیں ) میں نے عرض کیا: آپ میرے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ مبارک بیان کیجئے؟ انہوں نے فرمایا : آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفید رنگ والے، خوبصورت اور پیدائش میں ہر لحاظ سے درمیانے تھے۔ ‘‘
تخریج : صحیح مسلم، کتاب الفضائل، باب کا ن النبی صلى الله عليه وسلم ابیض صلیح الوجه، حدیث نمبر: ۱۸۲۰، ۲۳۴۰۔ دلائل النبوة از امام بیهقي: ۶ ؍ ۵۰۱۔ طبقات ابن سعد: ۱ ؍ ۴۱۸۔ شرح السنة از امام بغوي: ۷ ؍ ۳۵۴۲۔