شمائل ترمذی - حدیث 137

كِتَابُ بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ أَكْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنِ ابْنٍ لِكَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: ((كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ بِأَصَابِعِهِ الثَّلَاثِ وَيَلْعَقُهُنَّ))

ترجمہ شمائل ترمذی - حدیث 137

کتاب رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے کھانا کھانے کا بیان ’’سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی تین انگلیوں سے کھانا تناول فرماتے اور (کھانے سے فارغ ہو کر )ان کو چاٹ لیا کرتے تھے۔‘‘
تشریح : تین انگلیوں سے کھانا مستحب ہے، چوتھی اور پانچویں انگلی کو بلا ضرورت ساتھ نہ ملا یا جائے، روایات میں آتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی کبھی چوتھی انگلی کو بھی ساتھ ملا لیتے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوانگلیوں سے نہ کھاتے تھے، اور فرمایا کہ دوسے شیطان کھاتا ہے، سعید بن منصور رحمہ اللہ نے امام ابن شہاب رحمہ اللہ کی مرسل روایت بیان کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پانچ انگلیوں سے کھاتے تھے۔ (فتح الباري (۶؍۶۱۳) وسندہ ضعیف لإرساله۔)مگر مرسل ہونے کی وجہ سے اس کا اعتبار نہیں کیا جائے گا کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اکثر عادت تین انگلیوں سے کھانے کی ہے اور یہ چیز بہت انفع ہے۔ کیونکہ ایک انگلی سے کھانا متکبرین کی علامت ہے اس سے کھانے والا لذت بھی محسوس نہیں کر سکتا، یہ اسی طرح ہے جیسے کوئی ایک ایک دانہ اپنا حق لے، اور دو انگلیوں سے کھانا شیطانی عمل ہے اور پانچ سے کھانا لالچیوں اور حریصوں کا کام ہے جو معدے پر کھانا انڈیلتے ہیں، بسااوقات ایسے کھایا ہوا کھانا ہضم بھی نہیں ہوتا بلکہ فوراً اوراچانک موت لے آتا ہے۔ مزید تشریح کے لیے حدیث نمبر ۱۳۴بھی ملاحظہ فرمائیں۔
تخریج : صحیح مسلم (۳؍۱۶۰۵)، سنن أبي داود، کتاب الأطعمة (۳؍۳۸۴۷)، مسند أحمد بن حنبل (۳؍۴۵۴)، أخلاق النبي صلى الله عليه وسلم لأبي الشیخ (ص : ۲۰۹) تین انگلیوں سے کھانا مستحب ہے، چوتھی اور پانچویں انگلی کو بلا ضرورت ساتھ نہ ملا یا جائے، روایات میں آتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی کبھی چوتھی انگلی کو بھی ساتھ ملا لیتے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوانگلیوں سے نہ کھاتے تھے، اور فرمایا کہ دوسے شیطان کھاتا ہے، سعید بن منصور رحمہ اللہ نے امام ابن شہاب رحمہ اللہ کی مرسل روایت بیان کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پانچ انگلیوں سے کھاتے تھے۔ (فتح الباري (۶؍۶۱۳) وسندہ ضعیف لإرساله۔)مگر مرسل ہونے کی وجہ سے اس کا اعتبار نہیں کیا جائے گا کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اکثر عادت تین انگلیوں سے کھانے کی ہے اور یہ چیز بہت انفع ہے۔ کیونکہ ایک انگلی سے کھانا متکبرین کی علامت ہے اس سے کھانے والا لذت بھی محسوس نہیں کر سکتا، یہ اسی طرح ہے جیسے کوئی ایک ایک دانہ اپنا حق لے، اور دو انگلیوں سے کھانا شیطانی عمل ہے اور پانچ سے کھانا لالچیوں اور حریصوں کا کام ہے جو معدے پر کھانا انڈیلتے ہیں، بسااوقات ایسے کھایا ہوا کھانا ہضم بھی نہیں ہوتا بلکہ فوراً اوراچانک موت لے آتا ہے۔ مزید تشریح کے لیے حدیث نمبر ۱۳۴بھی ملاحظہ فرمائیں۔