شمائل ترمذی - حدیث 12

كِتَابُ بَابُ مَا جَاءَ فِي خَلْقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْمَصَاحِفِيُّ سُلَيْمَانُ بْنُ سَلْمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، عَنْ صَالِحِ بْنِ أَبِي الْأَخْضَرِ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: ((كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْيَضَ كَأَنَّمَا صِيغَ مِنْ فِضَّةٍ، رَجِلَ الشَّعْرِ))

ترجمہ شمائل ترمذی - حدیث 12

کتاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارک کا بیان ’’ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا رنگ مبارک ایسے سفید اور چمکدار تھا جیسا کہ چاندی سے ڈھالا گیا ہو، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال مبارک کنڈل دار (خمیدہ) تھے۔ ‘‘
تخریج : یہ روایت اس طریق کے ساتھ صرف امام ترمذی رحمہ اللہ نے بیان کی ہے اور اس کی سند ضعیف ہے، کیونکہ اس میں صالح بن ابی الاخضر ہے، جو ضعیف ہے، اس کے باوجود یہ حدیث صحیح ہے، کیونکہ اس کے بہت سے شواہد موجود ہیں، بلکہ بعض شواہد تو صحیحین میں بھی ہیں۔ امام البانی رحمہ اللہ نے ان شواہد کو اپنے ’’ سلسلة صحیحة ‘‘ برقم (۲۰۵۳) میں جمع کیا ہے۔ فلیراجع إلیها من یرید التفصیل۔