شمائل ترمذی - حدیث 114

كِتَابُ بَابُ مَا جَاءَ فِي عِمَامَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سُلَيْمَانَ وَهُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْغَسِيلِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: ((أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ النَّاسَ وَعَلَيْهِ عِصَابَةٌ دَسْمَاءُ))

ترجمہ شمائل ترمذی - حدیث 114

کتاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پگڑی مبارک کا بیان ’’سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ ارشاد فرمایا جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سرِاقدس پر سیاہ پگڑی تھی۔ ‘‘
تشریح : ٭ پہلی چار روایات میں لفظ ’’عمامه‘‘ آیا ہے جبکہ اس روایت میں ’’عمامه‘‘ کی جگہ پر لفظ ’’عصابه‘‘ استعمال کیا گیا ہے۔ ’’عصابه‘‘ کا اطلاق عام طور پر پگڑی کی بجائے پٹی پر ہو تا ہے۔ مراد یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اگر کسی وقت عمامہ نہ ہوتا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کپڑے کا کوئی ٹکڑا ہی سر مبارک پر لپیٹ لیتے تھے۔ ٭ یہاں پر وارد تمام روایات میں عمامہ کی لمبائی بارے کوئی مقدار معلوم نہیں ہوسکی اس بارے میں ذخیرہ احادیث میں متعدد روایات ملتی ہیں۔ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت سے سات ہاتھ لمبائی اور ایک ہاتھ چوڑائی معلوم ہوتی ہے۔ جبکہ امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمامہ کی لمبائی چھ ہاتھ تھی۔ ایک بڑا عمامہ اور بھی تھا جس کی لمبائی بارہ ہاتھ تھی۔ بَا بُ مَا جَاءَ فِيْ صِفَةِ عِمَامَةِ النَّبِيّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ مکمل ہوا۔
تخریج : یہ حدیث صحیح ہے۔ اس کی اصل صحیح بخاري، کتاب المناقب (۶؍۳۶۲۸)، وکتاب مناقب الأنصار (۷؍۳۸۰۰) میں موجود ہے۔ نیز دیکھئے: مسند أحمد بن حنبل (۲۰۲۴)۔ ٭ پہلی چار روایات میں لفظ ’’عمامه‘‘ آیا ہے جبکہ اس روایت میں ’’عمامه‘‘ کی جگہ پر لفظ ’’عصابه‘‘ استعمال کیا گیا ہے۔ ’’عصابه‘‘ کا اطلاق عام طور پر پگڑی کی بجائے پٹی پر ہو تا ہے۔ مراد یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اگر کسی وقت عمامہ نہ ہوتا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کپڑے کا کوئی ٹکڑا ہی سر مبارک پر لپیٹ لیتے تھے۔ ٭ یہاں پر وارد تمام روایات میں عمامہ کی لمبائی بارے کوئی مقدار معلوم نہیں ہوسکی اس بارے میں ذخیرہ احادیث میں متعدد روایات ملتی ہیں۔ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت سے سات ہاتھ لمبائی اور ایک ہاتھ چوڑائی معلوم ہوتی ہے۔ جبکہ امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمامہ کی لمبائی چھ ہاتھ تھی۔ ایک بڑا عمامہ اور بھی تھا جس کی لمبائی بارہ ہاتھ تھی۔ بَا بُ مَا جَاءَ فِيْ صِفَةِ عِمَامَةِ النَّبِيّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ مکمل ہوا۔