كِتَابُ بَابُ مَا جَاءَ فِي خَلْقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا أَبُو رَجَاءٍ قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ: ((كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ بِالطَّوِيلِ الْبَائِنِ، وَلَا بِالْقَصِيرِ، وَلَا بِالْأَبْيَضِ الْأَمْهَقِ، وَلَا بِالْآدَمِ، وَلَا بِالْجَعْدِ الْقَطَطِ، وَلَا بِالسَّبْطِ، بَعَثَهُ اللَّهُ تَعَالَى عَلَى رَأْسِ أَرْبَعِينَ سَنَةً، فَأَقَامَ بِمَكَّةَ عَشْرَ سِنِينَ، وَبِالْمَدِينَةِ عَشْرَ سِنِينَ، وَتَوَفَّاهُ اللَّهُ تَعَالَى عَلَى رَأْسِ سِتِّينَ سَنَةً، وَلَيْسَ فِي رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ عِشْرُونَ شَعْرَةً بَيْضَاءَ))
کتاب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارک کا بیان
’’ سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ تو بہت زیادہ دراز قامت تھے اور نہ ہی بہت پست قامت تھے، رنگ بہت زیادہ سفید تھا نہ ہی زیادہ گندمی، بال نہ زیادہ گھنگھریالے تھے اور نہ بالکل سیدھے تھے، اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو چالیس سال کی عمر میں منصبِ نبوت سے سرفراز فرمایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دس سال مکہ معظمہ اور دس سال ہی مدینہ منورہ میں قیام پذیر رہے، ساٹھ سال کی عمر میں اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فوت کیا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر مبارک اور داڑہی میں بیس بال بھی سفید نہیں ہوئے تھے۔ ‘‘
تخریج : صحیح بخاري، کتاب المناقب، باب صفة النبي صلى الله عليه وسلم ، حدیث نمبر: ۳۵۴۸۔ صحیح مسلم، کتاب الفضائل، باب قدر عمره وإقامته بمکة والمدینة۔ سنن ترمذي، کتاب اللباس والمناقب۔