سنن النسائي - حدیث 994

كِتَابُ الِافْتِتَاحِ الْقِرَاءَةُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ صحيح أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ عَنْ ابْنِ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ أَنَّ أَبَا الرِّجَالِ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَهُ عَنْ أُمِّهِ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ رَجُلًا عَلَى سَرِيَّةٍ فَكَانَ يَقْرَأُ لِأَصْحَابِهِ فِي صَلَاتِهِمْ فَيَخْتِمُ بِقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فَلَمَّا رَجَعُوا ذَكَرُوا ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ سَلُوهُ لِأَيِّ شَيْءٍ فَعَلَ ذَلِكَ فَسَأَلُوهُ فَقَالَ لِأَنَّهَا صِفَةُ الرَّحْمَنِ عَزَّ وَجَلَّ فَأَنَا أُحِبُّ أَنْ أَقْرَأَ بِهَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبِرُوهُ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُحِبُّهُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 994

کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل باب: (قل ھو اللہ احد) پڑھنے کی فضیلت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو ایک لشکر پر امیر مقرر فرمایا۔ وہ اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھاتے ہوئے قراءت کرتا تو آخر میں (قل ھو اللہ احد) (ضرور) پڑھتا۔ جب وہ واپس آئے تو انھوں نے اس بات کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کیا۔ آپ نے فرمایا: ’’اس سے پوچھو، اس نے ایسا کیوں کیا؟‘‘ انھوں نے اس سے پوچھا تو اس نے کہا: اس لیے کہ یہ رحمن (اللہ) عزوجل کی صفت ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اسے (بار بار) پڑھوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اسے بتاؤ کہ اللہ عزوجل اس سے محبت فرماتا ہے۔‘‘
تشریح : اس حدیث مبارکہ سے سورہ اخلاص کی فضیلت کے ساتھ یہ بھی ثابت ہوا کہ ایک رکعت میں دو سورتیں جمع کرنا جائز ہے۔ اس حدیث مبارکہ سے سورہ اخلاص کی فضیلت کے ساتھ یہ بھی ثابت ہوا کہ ایک رکعت میں دو سورتیں جمع کرنا جائز ہے۔