سنن النسائي - حدیث 992

كِتَابُ الِافْتِتَاحِ الْقِرَاءَةُ فِي الْمَغْرِبِ بِ المص صحيح أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ وَأَبُو حَيْوَةَ عَنْ ابْنِ أَبِي حَمْزَةَ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ فِي صَلَاةِ الْمَغْرِبِ بِسُورَةِ الْأَعْرَافِ فَرَّقَهَا فِي رَكْعَتَيْنِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 992

کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل مغرب کی نماز میں سورۂ المص پڑھنا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب کی نماز میں سورۂ اعراف دونوں رکعتوں میں تقسیم کرکے پڑھی۔
تشریح : پیچھے ذکر ہوچکا ہے کہ مغرب میں لمبی سورتیں پڑھنا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا کبھی کبھار کا عمل تھا۔ آپ کے پیچھے مقتدیوں کی لذت اور سرور آتا تھا جو آپ کی روحانیت کا اثر تھا۔ ہر شخص ایسا نہیں۔ ہمیں تخفیف کا حکم ہے۔ پیچھے ذکر ہوچکا ہے کہ مغرب میں لمبی سورتیں پڑھنا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا کبھی کبھار کا عمل تھا۔ آپ کے پیچھے مقتدیوں کی لذت اور سرور آتا تھا جو آپ کی روحانیت کا اثر تھا۔ ہر شخص ایسا نہیں۔ ہمیں تخفیف کا حکم ہے۔