سنن النسائي - حدیث 990

كِتَابُ الِافْتِتَاحِ الْقِرَاءَةُ فِي الْمَغْرِبِ بِ المص صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ أَنَّهُ سَمِعَ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ يُحَدِّثُ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّهُ قَالَ لِمَرْوَانَ يَا أَبَا عَبْدِ الْمَلِكِ أَتَقْرَأُ فِي الْمَغْرِبِ بِقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَإِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَمَحْلُوفَةٌ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِيهَا بِأَطْوَلِ الطُّولَيَيْنِ المص

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 990

کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل مغرب کی نماز میں سورۂ المص پڑھنا حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انھوں نے حضرت مروان سے کہا: اے ابو عبدالملک! کیا آپ ہمیشہ مغرب کی نماز میں (قل ھو اللہ احد) اور (انا اعطیناک الکوثر) ہی پڑھتے ہیں؟ انھوں نے کہا: ہاں۔ آپ نے فرمایا: ’’قسم اس ذات کی جس کی قسم اٹھائی جاتی ہے! (یعنی اللہ عزوجل کی!) میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس نماز میں دو لمبی سورتوں میں سے زیادہ لمبی سورت المص پڑھتے دیکھا ہے۔
تشریح : دو لمبی سورتوں سے مراد سورہ انعام اور سورہ اعراف ہیں اور ان میں سے زیادہ لمبی سورت سورہ اعراف ہے۔ اس سورہ المص بھی کہا جاتا ہے کیونکہ انھی حروف سے اس سورت کا آغاز ہوتا ہے۔ دو لمبی سورتوں سے مراد سورہ انعام اور سورہ اعراف ہیں اور ان میں سے زیادہ لمبی سورت سورہ اعراف ہے۔ اس سورہ المص بھی کہا جاتا ہے کیونکہ انھی حروف سے اس سورت کا آغاز ہوتا ہے۔