سنن النسائي - حدیث 989

كِتَابُ الِافْتِتَاحِ الْقِرَاءَةُ فِي الْمَغْرِبِ بِ حم الدُّخَانِ ضعيف الإسناد أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا حَيْوَةُ وَذَكَرَ آخَرَ قَالَا حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ هُرْمُزَ حَدَّثَهُ أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ حَدَّثَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ فِي صَلَاةِ الْمَغْرِبِ بِ حم الدُّخَانِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 989

کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل باب: مغرب کی نماز میں سورۂ حمٓ الدخان پڑھنا حضرت عبداللہ بن عتبہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب کی نماز میں سورہ حم الدخان پڑھی۔
تشریح : (۱)ممکن ہے کہ آپ نے دونوں رکعتوں میں یہ سورت پڑھی ہو جیسا کہ اگلے باب میں سورہ اعراف کے متعلق ہ کہ آپ نے مغرب کی دونوں رکعتوں میں سورہ اعراف تقسیم کرکے پڑھی۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ نے پوری سورت ایک ہی رکعت می پڑھی ہو۔ واللہ اعلم۔ (۲) مذکورہ روایت کو شیخ البانی رحمہ اللہ نے ضعیف الاسناد قرار دیا ہے لیکن ضعف کی وضاحت نہیں فرمائی، تاہم مذکورہ حدیث کا صحیح ہونا ہی درست معلوم ہوتا ہے۔ واللہ اعلم۔ مزید دیکھیے: (ذخیرۃ العقبی، شرح سنن النسائي: ۲۷۵-۲۷۱/۱۲) (۱)ممکن ہے کہ آپ نے دونوں رکعتوں میں یہ سورت پڑھی ہو جیسا کہ اگلے باب میں سورہ اعراف کے متعلق ہ کہ آپ نے مغرب کی دونوں رکعتوں میں سورہ اعراف تقسیم کرکے پڑھی۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ نے پوری سورت ایک ہی رکعت می پڑھی ہو۔ واللہ اعلم۔ (۲) مذکورہ روایت کو شیخ البانی رحمہ اللہ نے ضعیف الاسناد قرار دیا ہے لیکن ضعف کی وضاحت نہیں فرمائی، تاہم مذکورہ حدیث کا صحیح ہونا ہی درست معلوم ہوتا ہے۔ واللہ اعلم۔ مزید دیکھیے: (ذخیرۃ العقبی، شرح سنن النسائي: ۲۷۵-۲۷۱/۱۲)