سنن النسائي - حدیث 977

كِتَابُ الِافْتِتَاحِ تَقْصِيرُ الْقِيَامِ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ مِنْ الظُّهْرِ صحيح أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ بِنَا فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ مِنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ وَيُسْمِعُنَا الْآيَةَ أَحْيَانًا وَيُطَوِّلُ فِي الْأُولَى وَيُقَصِّرُ فِي الثَّانِيَةِ وَكَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ يُطَوِّلُ فِي الْأُولَى وَيُقَصِّرُ فِي الثَّانِيَةِ وَكَانَ يَقْرَأُ بِنَا فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ يُطَوِّلُ الْأُولَى وَيُقَصِّرُ الثَّانِيَةَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 977

کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل باب: ظہر کی دوسری رکعت کا قیام چھوٹا کرنا حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، انھوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں قراءت فرماتے اور کبھی کبھی ہمیں کوئی آیت سنا بھی دیتے تھے۔ اور پہلی رکعت لمبی کرتے تھے اور دوسری رکعت (پہلی رکعت کے مقابلے میں) چھوٹی کرتے تھے۔ اور صبح کی نماز میں بھی ایسا ہی کرتے تھے۔ پہلی رکعت لمبی کرتے تھے اور دوسری چھوٹی کرتے تھے۔ اور نماز عصر کی پہلی دو رکعتوں میں بھی قراءت فرماتے۔ پہلی رکعت میں لمبی قراءت فرماتے اور دوسری میں (پہلی سے) مختصر۔