سنن النسائي - حدیث 976

كِتَابُ الِافْتِتَاحِ بَاب إِسْمَاعِ الْإِمَامِ الْآيَةَ فِي الظُّهْرِ صحيح أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ خَالِدِ بْنِ مُسْلِمٍ يُعْرَفُ بِابْنِ أَبِي جَمِيلٍ الدِّمَشْقِيِّ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ سَمَاعَةَ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَسُورَتَيْنِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ مِنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ وَصَلَاةِ الْعَصْرِ وَيُسْمِعُنَا الْآيَةَ أَحْيَانًا وَكَانَ يُطِيلُ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 976

کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل باب: امام کا ظہر کی نماز میں کوئی آیت سنانا حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی پہلی دو رکعتوں میں فاتحہ کے علاوہ دو سورتیں پڑھا کرتے تھے اور کبھی کبھی ہمیں کوئی آیت سنا بھی دیا کرتے تھے۔ اور آپ پہلی رکعت کو لمبا کیا کرتے تھے۔
تشریح : نماز ظہر اور نماز فجر کے علاوہ دوسری نمازوں میں پہلی رکعت لمبی کرنی چاہیے تاکہ لوگ حوائج ضرور یہ اور وضو وغیرہ سے فارغ ہوکر مل سکیں۔ نماز ظہر اور نماز فجر کے علاوہ دوسری نمازوں میں پہلی رکعت لمبی کرنی چاہیے تاکہ لوگ حوائج ضرور یہ اور وضو وغیرہ سے فارغ ہوکر مل سکیں۔