سنن النسائي - حدیث 970

كِتَابُ الِافْتِتَاحِ بَاب قِرَاءَةِ النَّهَار صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ رَقَبَةَ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ كُلُّ صَلَاةٍ يُقْرَأُ فِيهَا فَمَا أَسْمَعَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْمَعْنَاكُمْ وَمَا أَخْفَاهَا أَخْفَيْنَا مِنْكُمْ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 970

کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل باب: دن کی نمازوں (ظہر و عصر) میں قراءت حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہر نماز میں قرآن پڑھا جاتا ہے۔ جس نماز میں ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سنا دیا (اونچی آواز سے پڑھا) ہم نے تمھیں سنا دیا اور جس نماز میں ہم سے مخفی رکھا (آہستہ پڑھا) ہم نے تم سے مخفی رکھا۔