سنن النسائي - حدیث 967

كِتَابُ الِافْتِتَاحِ السُّجُودُ فِي اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا الْمُعْتَمِرُ عَنْ قُرَّةَ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ سَجَدَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا وَمَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْهُمَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ وَاقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 967

کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل باب: سورۂ (اقرا باسم ربک) میں سجدہ کرنے کا بیان حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابوبکر، حضرت عمر رضی اللہ عنہما اور وہ شخصیت جو ان دونوں سے بہتر تھی (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم) ان سب نے سورہ (اذا السماء انشقت) اور سورہ (اقرا باسم ربک) میں سجدہ کیا ہے۔