سنن النسائي - حدیث 966

كِتَابُ الِافْتِتَاحِ بَاب السُّجُودِ فِي إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ صحيح أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ سَجَدَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فِي إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ وَمَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْهُمَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 966

کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل باب: (اذا السماء انشقت) میں سجدہ کرنے کا بیان حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے سورۂ (اذا السماء انشقت) میں سجدہ کیا، نیز اس شخصیت (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم) نے بھی جو ان دونوں سے بہتر تھی۔
تشریح : امام مالک رحمہ اس سجدے کو بھی منسوخ سمجھتے ہیں مگر ان کا موقف مذکورہ روایات کے پیش نظر درست نہیں ہے خصوصاً آخری روایت کیونکہ اس میں خلفائے راشدین ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کا عمل بھی ثابت ہے۔ امام مالک رحمہ اس سجدے کو بھی منسوخ سمجھتے ہیں مگر ان کا موقف مذکورہ روایات کے پیش نظر درست نہیں ہے خصوصاً آخری روایت کیونکہ اس میں خلفائے راشدین ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کا عمل بھی ثابت ہے۔